عراق میں خودکش دھماکا، 11 افراد ہلاک، 15 زخمی

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع مارکیٹ میں خودکش بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بغداد کے مشرقی حصے میں واقع ایک مارکیٹ میں خودکش بم دھماکے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 پولیس حکام کے مطابق جمیلہ مارکیٹ میں ہجوم کی موجودگی میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔ خودکش دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

خیال رہے کہ رواں سال 12 اپریل کو عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے شمالی حصے ہمرین میں داعش میڈیا سینٹر سمیت ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ملٹری کے ترجمان جنرل یحیحیٰ رسول نے بتایا تھا کہ وزیراعظم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں انسداد دہشت گردی ادارے نے ہمرین کے پہاڑوں میں موجود داعش کے باقی ماندہ دہشت گردوں پر حملہ کیا تھا۔

لندن: مسلح شخص مسجد پر فائرنگ کے بعد فرار

یاد رہے کہ گزشتہ سال 30 اگست کو بھی مغربی عراق کے صوبے انبار میں القائم کے علاقے میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

داعش کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 50 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Leave a Reply