منگل, اگست 16, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home اداریہ

  ماں رحمت و شفقت کا استعارہ

Web Desk by Web Desk
مئی 13, 2019
in اداریہ, ایڈیٹوریل, ضرور پڑھیں
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کسی علاقہ میں زلزلہ آیا تو پورا علاقہ اتھل پھتل ہوگیا علاقہ برسوں ویران کنڈرات کی منظر کشی کر رہا تھا زلزلے کے بعد دسواں دن تھا زخمیوں اور شہداء کی کھوج جاری تھی کہ متلاشیوں نے دل دہلا دینے والا ایک منظر دیکھا کہ ایک زمین بوس ہو جانے والے گھر میں ایک ستون کے اوٹ میں ایک ماں اپنے بچے سے اس طرح لپٹی ہوئی تھی کہ اس کے ہاتھوں کی انگلیوں کے تمام پورے کٹے ہوئے تھے اور ایک کٹی انگلی بچے کے منہ میں تھی اور ماں کا مرغ روح قفس عنصری سے پرواز کرگیا تھا لیکن بچہ اب تک زندہ تھا .

ماہر ڈاکٹروں نے اس ماں کی دردناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور پوسٹ مارٹم کرتے کرنے کا فیصلہ کیا جب پوسٹ مارٹم کی تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آئی تو وہ کچھ یوں تھی کہ:” زلزلے کے تین چار دن بعد غذا نہ ہونے کی وجہ سے ماں کی چھاتیاں خوش ہو گئی تو ماں نے اپنی انگلیوں کے پوروں پر چرکے لگا کر بچے کو اپنے جگر کے لہو سے پلانا شروع کر دیا۔

خون کے زیادہ بہاؤ اور جسم میں غذائی قلت کی وجہ سے جلد ہی ماں کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا لیکن اس نے اپنے جگر کے لہو سے بچے کو بچا لیا اور اس خیال و ظن کی تائید کی کہ ماں محبت و آشتی رحمت و شفقت کا استعارہ ہوتی ہے”۔

تابش نے کیا خوب کہا تھا:
ایک مدت سے میری ماں نہیں سوئی تابش
میں نے ایک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے
قارئین
میں نے اپنے قلم کو ہمیشہ ماں کے متعلق لکھنے کے معاملے میں بہت کم ہمت پایا ہے لیکن اس کی ایک عادت مجھے بہت اچھی لگی کہ جب بھی ماں کے متعلق لکھنے کا ارادہ کرتا ہوں تو اس کے پیشانی پر ایک مضمحل سا رس دکھنے لگتا جو یقینا اس کی طرف سے اپنی کم مائیگی کا اعتراف ہوتا ہے۔

میرا قلم ماں کی ممتا کو سطح قرطاس پر اتارنے سے ہمیشہ قاصر رہتا ہے یا الفاظ کی کم ظرفی خیالات کو رندہ لگا کر بالکل چھوٹا کر دیتی ہے جس سے جذبات کی پوری ترجمانی نہیں ہوپاتی الفاظ کی یہ کمزوری دیکھ کر اس پر ماتم کرنے کو جی چاہتا ہے۔

ماں کی رحمت و شفقت اور غم وکرب نشاط وطرب رونا ہنسنا رونا اور جینا مرنا سب کچھ اولاد کی خاطر ہوتا ہے۔
ماں کا اپنی راحت کو قربان کرکے بچوں کو راحت پہنچانا بچوں کے دکھ درد کی وجہ سے پہروں رونا یا پھر سکول جانے کے لئے بچوں کے گھر سے نکلتے وقت ایک نصیحت کو بار بار دہرانا باوجود اپنی کم فہمی کے دنیا کے ایچ پیچ سمجھانا چہرہ شناسی اور سینہ تراشی کے فن سے روشناس کرانا اپنے کانپتے ہوئے ہونٹوں کو اپنے پلو سے چھپانا اور اپنے دل پر پتھر رکھ کر اپنے لخت جگر کو اپنے سے جدا کرنے کی اجازت دینا یہ سب ماں کی اس رحمت و شفقت کی ایک جھلک ہےجس سے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ پاک کی رحمت و شفقت کا موازنہ کرتے ہوئے فرمایا "اللہ تعالی اپنے بندے سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت فرماتے ہیں” {مفہوم حدیث}

ماؤں کا عالمی دن— اے مری ماں مرا سارا مقام تم سے

ماں کا یہ مقام دیکھتا ہوں تو دل باغ باغ ہو جاتا ہے لیکن جب اپنے اردگرد اس عظیم ہستی کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کا مشاہدہ کرتا ہوں تو رگوں میں چنگاریاں دوڑنے لگتی ہیں حلق خشک ہونے لگتا ہےاور رواں رواں کانپ اٹھتا ہے سوچتا ہوں کہ ماں کے ساتھ رکھے جانے والے ان رویوں سے عرش بھی لرزتا ہوگا لیکن کیا کروں بے بسی کے عالم میں حسرت کی تصویر بن کر اس ننگے ظلم و ستم کو کسی کڑوی دوا کی طرح پی جاتا ہوں پھر دل میں ہوک اٹھتی ہے کہ کاش کوئی اس اندھیری رات کو صبح جانفزا کا روشن چہرہ دکھائے جلد ہی نظر ایک بوریا نشین کی طرف اٹھ جاتی ہے جو صبح شام گرمی سردی بہار خزاں امن بدامنی قانون اور نراج تمام حالات میں دین کے شجرۂ طیبہ کی تمام شاخوں کوسرسبزوشاداب رکھنے کی کوشش کرتا ہےکاش کہ اس کی نظر اس خشک شاخ کی طرف بھی ہو جائے جو اس درخت کی رعنائیوں اور دلفریبیوں کو داغدار کیے ہوئے ہیں۔

  محمد سرور بن انور شاہ

Tags: ماں
ShareTweet
Previous Post

سلمان خان نے شادی کے بغیر ہی باپ بننے کا فیصلہ کرلیا

Next Post

شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ، سراج کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

Web Desk

Web Desk

Next Post

شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ، سراج کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

Discussion about this post

تازہ ترین

پاکستان نے اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا

پاکستان نے اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا

اگست 15, 2022
ویوو نے مڈ رینج وائے 77 ای متعارف کرادیا

ویوو نے مڈ رینج وائے 77 ای متعارف کرادیا

اگست 15, 2022

ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟
ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟

اگست 15, 2022
آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

سیاسی بے  چینی اور کمزور معیشت!
اداریہ

سیاسی بے چینی اور کمزور معیشت!

اگست 15, 2022
پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟
ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟

اگست 15, 2022
یومِ آزادی ’14 اگست’ انڈیا کے یومِ آزادی سے ایک دن پہلے کیوں منایا جاتا ہے؟
ضرور پڑھیں

یومِ آزادی ’14 اگست’ انڈیا کے یومِ آزادی سے ایک دن پہلے کیوں منایا جاتا ہے؟

اگست 14, 2022
آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist