May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

گونریا انفیکشن

nridunia.com

گونریا انفیکشن جنسی تعلق سے پھیلنے والی بیماری

نیویارک: گونریا انفیکشن (Gonorrhoea Infection) ایسی بیماری ہے جو جنسی تعلق (سیکس) کے ذریعے پھیلتی ہے۔ اب اس کے متعلق امریکی ڈاکٹروں نے خوفناک انکشاف کر دیا ہے۔

میل آن لائن (مانیٹرنگ ڈیسک) کے مطابق ٹیکساس ساﺅتھ ویسٹرن میڈیکل سنٹر کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جنسی تعلق سے پھیلنے والی ’گونریا‘ نامی یہ بیماری مریض کے بازوﺅں اور ہاتھوں تک پھیل سکتی ہے۔ اس کی علامت یہ ہے کہ اس کے ہاتھوں اور بازوﺅں پر چھالا نما دانے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔

امریکی ڈاکٹروں نے یہ وارننگ گزشتہ دنوں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں اس مرض کا ایک کیس سامنے آنے پر کی۔ اس کیس میں ایک نوجوان لڑکی کو یہ مرض لاحق ہوا اور اس کے ہاتھوں اور بازوﺅں پر دانے بننا شروع ہو گئے تھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس مرض کے دانے کھوپڑی سمیت پورے جسم پر نمودار ہو سکتے ہیں۔ جو جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں.

رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی ان دانوں کی وجہ سے ڈاکٹروں کے پاس گئی تھی جہاں ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کرنے کے بعد تشخیص کی کہ اسے ’گونرا‘ کا مرض لاحق ہے۔اس کا علاج کرنے والی ڈاکٹر میلیزا موسکر کا کہنا تھا کہ ”اس مرض کی دیگر علامتوں میں پٹھوں کا درد کرنا، بخار ہونا اور ٹخنوں کا درد کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ یہ مرض انفیکشن کی طرح کا ہوتا ہے اور قابل علاج ہے۔ ہر سال اس کے ہزاروں مریض سامنے آتے ہیں۔“

گونریا انفیکشن کی علامات اور علاج

گونریا انفیکشن (Gonorrhoea Infection) کے متعلق عجیب بات یہ ہے کہ اکثر مریضوں کو اس کی علامات ظاہر ہی نہیں ہوتی اس وجہ سے تشخیص میں تاخیر ہ جاتی ہے جس وجہ سے متاثرہ مرد یا عورت میں متعلقہ بیماریاں بھی لگ جاتی ہیں مثلا جوڑوں کی سوزش (آتھرائٹس)، گنھٹیا کا درد، بانچھ پن، عورتوں کے ماہانہ ایام کی ناہمواری، گلا خراب، آنکھوں کی سوزش وغیرہ.

ڈاکٹر گونریا انفیکشن کا علاج اینٹی بائیوٹیکٹس (ceftriaxone) اور (azithromycin) سے کرتے ہیں. اس کے علاوہ ڈاکٹر جنسی تعلقات کو محدود اور منقطع کرنے اور صفائی کا خیال رکھنے کا بھی مشورہ دیتے ہیں. لیسٹرین (Listerine) سے گاگلز کرنا بھی انتہائی موثر ہے.