دپیکا پڈوکون اپنی 33 ویں سالگرہ پر کیا راز بتاتے والی ہیں ؟

دیپکا پڈوکون
Loading...

 دپیکا پڈوکون آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں رنویرسنگھ سے شادی کے بعد یہ ان کی پہلی سالگرہ ہے ۔

اس موقع پر دپیکا پڈوکون  نے مداحوں سے کچھ خاص شیئر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ بہت زبردست ہونے جا رہا ہے، آپ سب سے یہ شیئر کرنے کے لیے مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا‘۔

اس کاؤنٹ ڈاؤن سے واضح ہوتا ہے کہ جیسے ہی یہ دورانیہ مکمل ہوگا دپیکا پڈوکون  اپنے مداحوں سے کچھ زبردست خبر شیئر کرنے والی ہیں۔

loading...

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا ہنی مون

اب مداحوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ یہ خبر دپیکا کی نئی فلم سے متعلق ہے یا اُن کی ذاتی زندگی کے حوالے سے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں دپیکا پڈوکون  اور رنویر اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

(Visited 56 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں