جھوٹی گواہی دینے والوں کے متعلق چیف جسٹس کا بیان خوش آئند ہے، وزیراعظم

وزیراعظم
Loading...

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سچ کی جانب سفر نئے پاکستان کی جانب سے سفر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قومیں اپنے اعلیٰ اقدارکے باعث عظیم بنتی ہیں۔

وزیراعظ‌م پاکستان نے کہا کہ مسلم امہ کی بنیاد ریاست مدینہ ہے جس کا اہم ستون سچائی ہے۔

Loading...

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے جھوٹے گواہوں کو سزا کے بیان کی حمایت کرتا ہوں، سچ کی جانب سفر نئے پاکستان کی جانب سے سفر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جھوٹی گواہی دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جھوٹی گواہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ جھوٹے گواہوں نے نظام عدل کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، تمام گواہوں کو خبر ہوجائے، بیان کا کچھ حصہ جھوٹ ہوا تو سارا بیان مسترد ہوگا۔

چیف جسٹس نے سیشن جج نارووال کو جھوٹے گواہ اے ایس آئی خضر حیات کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ 4 مارچ 2019 سے سچ کا سفر شروع کر رہے ہیں۔

(Visited 11 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں