بچوں کو لنچ باکس میں کیا دینا چاہئے؟ (آخری حصہ)

بہت سے والدین بچوں کو لنچ باکس کی صورت میں صحت بخش خوراک کھلانے پر بھی مشکل کا شکار ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ سکول میں بچے جو کچھ کھاتے ہیں اس پر انکا کوئی اختیار نہیں ۔ جبکہ درحقیقت اگر والدین کو اس بات کا ادراک ہو کہ ان کے بچوں کے لیئےکونسی خوراک بہتر ہے تو نا صرف گھر پر بلکہ سکول میں بھی بچوں کی خوراک کو صحت بخش بنایا جا سکتا ہے۔

” لنچ باکس ” کیا آپ کے بچوں کے لیے بھی سزا ہے؟

اگر آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے کہ بچے کو لنچ میں کیا دیا جائے تو آپ یہ اپنے بچے سے پوچھیں کہ وہ کیا پسند کرتا ہے اور اس کو خود اپنا لنچ پیک کرنے دیں ۔ بچوں کو اچھی اور صحت بخش خوراک کی طرف راغب کرنے کے لیئے سکول لنچ کا سہارا لیں ۔ خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لیئے ۔ انہیں سمجھائیں کہ صحت بخش سکول لنچ ان کو سکول کا کام کرنے اور سکول کے بعد کی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیئے توانائی فراہم کرے گا۔

ذیادہ تر سکولوں کی کینٹین میں بسکٹ ، سموسے ، چپس ، برگرز ، رولز ، سافٹ ڈرنکس وغیرہ ملتے ہیں اگر بچے یہ چیزیں خرید کر کھاتے ہیں تو وہ غیر صحت بخش خوراک کھا رہے ہیں جو کہان کی غذائی کمی کا شکار ہونے کی وجہبن سکتی ہے ۔

6 دن کا چارٹ (ٹائم ٹیبل)

1. جام ، جیلی ، فربچ ٹوسٹ اور سینڈوچ

لنچ باکس
PC: Kfoods.com

2. ہوم میڈ نگٹس ، سٹف گرلڈ، چکن سینڈوچ پلاو یا ویجیٹیبل رائس۔

لنچ باکس

PC: pany3. چاکلیٹ سپریڈ (Chocolate Spread) .. مگر لوکل برینڈ کا… Nutella بے حد مہنگا ہے. کم سے کم 400 روپے کا فرق ہے.

لنچ باکس
PC: file photo

4. اگر رات کے بچے ہوئےکھانے میں چکن تکہ کباب یا قیمہ وغیرہ شامل ہیں تو اس کو روٹی پاستا یا نوڈلز میں چیز یا سبزیاں شامل کر کے استعمال کریں ۔لنچ باکس

5. چنے کی دال میں تھوڑا سا بون لیس گوشت یا قیمہ ملا کر شامی بنا لیں اور فریز کر لیں. اور لنچ میں شامی برگر بنا کر دیں.

لنچ باکس

6. فرینچ فرائز، انڈا پراٹھا، ٹیکی نان (آلو)، پھل، ہوم میڈ سموسے رول….

لنچ باکس
PC: chefsopinion.org

لنچ باکس ہدایات

اپنے بچے کے لیئے سکول لنچ کو صحت افزا بنانے کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔

1) اپنے بچے کی ترجیحات کو مدرنظر رکھ کر اس بات کا فیصلہ اپنے بچے کو کرنے دیں دیں کہ وہ اس میں ںسے کیا کھانا چاہتا ہے ۔ جو آپ اس کو دے رہے ہیں ۔

2) روزانہ ایک ہی کھانے کو ریپیٹ کرنے سے پرہیز کریں ۔ بچے ہمیشہ مختلف اور خوشنما خوراک پسند کرتے ہیں کوشش کریں کہ کوئی بھی ایک خوراک روزانہ کی بنیاد پر نہ دیں ۔ بہتر یہ ہے کہ خوراک کی تکرار سے بچنے کیلئے ایک ہفتے کا پلین تیار کریں ۔

3) بچے عام طور پر کچی سبزیاں پسند نہیں کرتے کوشش کریں کہ سبزیوں کا ایک حصہ مختلف چیزوں مثلاً چاول سینڈوچ نوڈلز رولز کٹلس وغیرہ میں شامل کر لیں۔

4) سادہ لیکن مزیدار چکن یا سبزیوں کاآملیٹ یا آلو کے کٹلس یا گندم کی چپاتی کے ساتھ کباب آپ کے بچے کی فائبر کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے ۔

5) ذیادہ تر بچوں کے لیئے لنچ باکس بہت اہم ہوتا ہے اپنے بچے سے پوچھیں کہ اسکو کیا پسند ہے ۔ لنچ باکس صاف کرنا آسان ہوتا ہے ۔ ہر بار استعمال کے بعد اس کو صاف کریں ۔ اگر آپ خاکی لفافہ استعمال کر رہے ہیں تو ہر بار نیا لفافہ استعمال کریں ۔

6) آپ نے جو لنچ دیا ہے کٹلریبھی اس کے مطابق دیں جیسے کہ سپیگیٹی اور نوڈلز کے لیئے کانٹا اور رائس کے لیئے چمچ ۔

7) سکول میں بچے کھانے سے ذیادہ دوستوں کے ساتھ کھیلنا پسند کرتے ہیں اپنے بچے کو سمجھائیں کہ کھیلنے کے لیئے جانے سے پہلے اپنا لنچ کھائیں ۔ یا پھر سکول کی انتظامیہ سے بات کریں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر بچے کو کھانا کھانے کے لیئے مناسب وقت ملے۔

8) ہمیشہ کوشش کریں کہ لنچ مناسب طریقے سے پیک کریں مثال کے طور پر ۔ اگر آپ سینڈوچ دے رہے ہیں تو اس کو آدھے حصے میں تقسیم کر دیں تاکہ کھانا آسان ہو۔

9) لنچ باکس کے ساتھ ہمیشہ نیپکن دیں ۔ سکول کینٹین سے سافٹ ڈرنکس اور مصنوعی جوسس کے بجائے گھر سے تاذہ پھلوں کے جوس یا دہی یا دودھ دے کر بھیجیں۔ لنچ باکس کے ساتھ تازہ پانی کی ایک بوٹل بھی دیں ۔

10) اور آخر میں جب آپ کا بچہ صحت بخش غذا کو ترجیح دے تو اسکی تعریف کریں ۔

(Visited 148 times, 1 visits today)

Comments

comments

بچوں کو لنچ باکسز میں کیا دیا جانا چاہئے؟, ٹائم ٹیبل,

اپنا تبصرہ بھیجیں