حمل کی خواہش کرنے والی خواتین ماہرین کے اس مشورے پر عمل کریں …..!

حاملہ

جن خواتین کو حاملہ ہونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ان کو بوڑھی عورتیں طرح طرح کی غذائیں اور ٹوٹکے استعمال کرنے کے مشورے دیتی ہیں. ان خواتین کو کہا جاتا کہ جنسی عمل سے پہلے وہ خود کو کسی بھی طرح کی ذہنی پریشانی والے کام سے دور رکھیں.

لیکن اب معروف برطانوی گائنا کالوجسٹ نے ان تمام باتوں کو غلط ثابت کردیا ہے. ماہرین نے ان خواتین کو ایک انتہائی سادہ طریقہ بتایا ہے. اس طریقے سے حمل کی خواہش کرنے والی خواتین آسانی سے فطری طور پر حاملہ ہوسکتی ہیں.

سٹورٹ لیورے نامی ایک ڈاکٹر نے لندن میں ہونے والے ایک سیمینار میں یہ بتایا ہے کہ بوڑھی خواتین کی طرف سے بتائے جانے والے ٹوٹکے محض صرف باتیں ہیں۔

فحش فلمیں دیکھنے والے مرد یہ کام ضرور کرتے ہیں ……!

ان کے ٹوٹکوں سے کسی بھی خاتون کے حاملہ ہونے یا نہ ہونے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ خواتین کے حاملہ ہونے کے لیے ان کا ہفتے میں تین بار اپنے شوہر کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنا ہی کافی ہے. اگر خاتون ایک ہفتے میں تین بار اپنے شوہر سے جنسی تعلق قائم کرے گی تو وہ اس طریقے سے کم عرصے میں فطری طور پر حاملہ ہو جائیں گی۔“

اس ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ”جتنے جوڑے بھی اولاد کی خواہش رکھتے ہیں ان میں سے ہر 10 میں سے 9 خواتین دو سال کے اندر فطری طور پر حاملہ ہو جاتی ہیں اور انہیں کسی ٹوٹکے یا دوا کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہم نے حال ہی میں 500 ایسی خواتین پر تحقیق کی ہے جو آئی وی ایف کے ذریعے حاملہ ہوئیں۔ اس تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ اگر یہ خواتین ان ٹوٹکوں پر عمل کرتیں تو بھی یہ فطری طور پر حاملہ نہیں ہو سکتی تھیں۔ “

(Visited 2,959 times, 3 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں