بقیہ 6 میچز ہمارے لیے بہت اہم ہیں، سرفراز احمد

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بقیہ چھ کے چھ میچ اہم ہیں ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے۔ پاکستان بقیہ سارے میچز میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا ہے۔

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ایک میچ جیتنے اور ایک میچ بارش سے متاثر ہونے سے ہم کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہیں اگلے چھ میچ جیتنا چاہتے ہیں اس وقت ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے اور لڑکے ٹورنامنٹ میں کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

سرفراز احمد نےکہا کہ بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہونے سے مایوسی ہوئی ہے۔ہم کسی قسم بھی طرح ریلکس نہیں ہیں،بارش بھی کھیل کا حصہ ہے۔لیکن اگلے میچوں میں مزید اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

ورلڈکپ 2019: پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ بارش کی نظر

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بارے میں سرفراز احمد نے کہا کہ ابھی تین دن باقی ہیں کوشش کریں گے کہ اچھی تیاری کے ساتھ جائیں آسٹریلیا دونوں میچ جیتی ہوئی ہے اس لئے دفاعی چیمپین کے خلاف اچھی کارکردگی دکھاکر وننگ نوٹ کے ساتھ روایتی حریف بھارت کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی ٹیم ہفتے کو بس کے ذریعے ٹاونٹن جائے گی اورسمرسٹ کاونٹی کے گراونڈ میں پاکستان کا پہلا پریکٹس سیشن اتوار کو دوپہر دو بجے ہوگا۔

Leave a Reply