پیر, مئی 23, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home اداریہ

آئی ایم ایف کی آندھی، عوام کی چیخیں

admin by admin
جون 27, 2019
in اداریہ
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے بعد یہ طے ہے اب آئی ایم ایف کی آندھی چلنا شروع ہو گئی ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت میں گیس اور بجلی کی قیمتیں دوسری بار بڑھائی جا رہی ہیں۔

دسمبر 2018 میں گیس کی قیمتوں میں 146 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ بجلی کی مد میں 25 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اوگرا نے گیس کے ٹیرف میں 190 فیصد اضافے کی سفارشات ارسال کی ہیں جبکہ نیپرا نے بجلی کے ٹیرف میں 25 سے 36 فیصد تک اضافے کی تجویز دی ہے جن پر جولائی سے عملدرآمد ہوگا۔

اس طرح پی ٹی آئی کی حکومت میں گیس کے ٹیرف میں 336 فی صد اضافہ متوقع ہے اور بجلی کے نرخ میں 61 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔مجوزہ گیس ٹیرف میں زیرو ریٹڈ سمیت تمام صنعتوں اور کمرشل صارفین کے لئے گیس کی قیمت میں 31 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔ گیس کے نئے ٹیرف کے نتیجے میں گھریلو صارفین کا گیس کا بل 285 سے بڑھ کر 422 روپے، 372 کا بل 519، 2300 کا بل 4000 جبکہ 3500 روپے کا گیس بل تقریباً 8000 روپے ہو جائے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ تمام صنعتوں کے ٹیرف میں 31 فیصد اضافہ سے اشیا کی قیمتیں بڑھیں گی۔سٹیل، فرٹیلائزر، سیمنٹ سیکٹر پر بھاری اثرات مرتب ہوں گے۔ کھاد کی بوری کی قیمت میں تقریباً 207 روپے اضافہ ہوگا۔ مہنگائی کی اس آندھی میں قصور آئی ایم ایف کا نہیں ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا ملک ڈیفالٹ ہوچکا تھا مگر اعلان نہیں کیا، اس لئے ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے۔

عمران خان کی حکومت انتہائی کٹھن دور سے گزر رہی ہے، اس نے بہت زیادہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود پہلے بجٹ کو منظور اور پھر اس پر عملدرآمد بھی کرانا ہے، معیشت کو دستاویزی بنانا ہے جو ایک اور ہمالیائی ٹاسک ہے، 5550 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کو عبور کرنا ہے جونا ممکن بتایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے تحت گیس اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنی ہے ۔کسی حکومت کے پیش کردہ وفاقی اور صوبائی میزانیے جہاں متعلقہ حکومت کیلئے امتحان ہوتے ہیں وہیں یہ میزانیے عام آدمی کیلئے بھی آزمائش کا باعث بنتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے اعداد و شمار کے ہیر پھیر کے ساتھ اپنے لائے گئے بجٹ کو عوام دوست اور بہترین بجٹ ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ بجٹ کے نتیجہ میں مہنگائی بڑھنے اور مزید ٹیکسوں کی زد میں آنے سے عوام کی چیخیں نکلتی ہیں تو وہ اپنے ممدوح حکمرانوں کی بھی جان کو آجاتے ہیں۔پی ٹی آئی نے اپنے اپوزیشن کے دور میں سابقہ حکمرانوں کے پیش کردہ ہر بجٹ پر حکومت مخالف تحریک کی فضا بنائی اور ساتھ ہی ساتھ پی ٹی آئی کی قیادت عوام سے وعدے بھی کرتی رہی کہ اقتدار ملنے کی صورت میں غربت مہنگائی بے روزگاری سے متعلق تمام مسائل سے انہیں نجات دلا کر ان کی اور ملک کی اقتصادی صورتحال بہتر بنائی جائیگی۔

مہاراجہ رنجیت سنگھ کو “کانا” کہنے پر پابندی

اسی تناظر میں پی ٹی آئی کے قائدین آئی ایم ایف کے قرضوں ڈالر کی شرح میں اضافے یوٹیلٹی بلوں میں بالواسطہ ٹیکسوں کی بھرمار اور پٹرولیم گیس اور بجلی کے نرخوں میں کم و بیش ہر ماہ ہونیوالے اضافے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے اور قوم کو آئی ایم ایف کے قرضوں اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد کئے جانیوالے ٹیکسوں سے نجات دلانے کے امیدافزا وعدے کرتے رہے۔ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کی سیاست کی بنیاد ہی عوام کے اقتصادی مسائل کے ازالہ اور ریاست مدینہ جیسے اسلامی جمہوری فلاحی معاشرے کی تشکیل کے وعدہ پر رکھی گئی تھی جس سے عوام کو اپنے اچھے مستقبل کیلئے امید کی کرن نظر آئی اور انہوں نے انہیں جولائی 2018 کے انتخابات میں وفاقی اور صوبائی حکمرانی کا مینڈیٹ دیا۔

مگر پی ٹی آئی حکومت نے اپنے اپوزیشن کے دور میں عوام کی فلاح سے متعلق کئے گئے دعوﺅں کے قطعی برعکس اپنے اقتدار کے آغاز ہی میں ایسے اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے جن سے عوام کے غربت مہنگائی بے روزگاری کے مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔ حد تو یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے مسائل کے بوجھ تلے دبے عوام کو طفل تسلی دینا بھی مناسب نہ سمجھا گیا اور اسکے برعکس انہیں مہنگائی مزید بڑھنے کی نوید سنائی جاتی رہی۔ پی ٹی آئی حکومت کو ماضی کی حکومتوں کے برعکس اپنے اقتدار کے ابتدائی دس ماہ کے دوران برادر دوست اور مسلم ممالک سعودی عرب متحدہ عرب امارات قطر اور چین کی جانب سے خاطرخواہ بیل آﺅٹ پیکیج بھی مل گئے مگر اس امداد اور قرضوں سے بھی عوام کے مسائل حل کرنے کی جانب کوئی پیشرفت ہوتی نظر نہ آئی جبکہ ڈالر کے نرخ آسمان کو پہنچے اور آئی ایم ایف کے چھ ارب ڈالر کے قرض کیلئے اسکی کڑی شرائط پر عملدرآمد کا آغاز ہوا تو عوام پر مہنگائی کے مزید اتنے پہاڑ ٹوٹ پڑے کہ ان کیلئے سانس لینا بھی دشوار ہوگیا۔ اس صورتحال میں عوام میں اضطراب پیدا ہونا بھی فطری امر تھا جسے بھانپ کر اپوزیشن کوحکومت مخالف مشترکہ تحریک کیلئے صف بندی کرنا پڑی۔

Tags: Imran KhanPTIگیس اور بجلی کی قیمتیں
ShareTweet
Previous Post

27th June 2019 -آج کا کارٹون

Next Post

ورلڈ کپ 2019 : پاکستان سیمی فائنل کیلئے کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟

admin

admin

Next Post

ورلڈ کپ 2019 : پاکستان سیمی فائنل کیلئے کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟

Discussion about this post

تازہ ترین

سخت محنت کو اپنا شعار بنانا چاہتا ہوں تاکہ زندگی میں آگے بڑھ سکوں: محمد حارث

سخت محنت کو اپنا شعار بنانا چاہتا ہوں تاکہ زندگی میں آگے بڑھ سکوں: محمد حارث

مئی 22, 2022
عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ اس کی بھول ہے: وزیراعظم

عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ اس کی بھول ہے: وزیراعظم

مئی 22, 2022

ایڈیٹوریل

دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟
ایڈیٹوریل

دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟

مئی 18, 2022
گرمی کے موسم میں پہناوا کیسا ہوناچاہیے۔۔؟
ایڈیٹوریل

گرمی کے موسم میں پہناوا کیسا ہوناچاہیے۔۔؟

مئی 16, 2022
نظریاتی جنگ اور سوشل میڈیا
ایڈیٹوریل

نظریاتی جنگ اور سوشل میڈیا

مئی 6, 2022
رجیم چینج میچ
ایڈیٹوریل

رجیم چینج میچ

اپریل 25, 2022

مقبول ترین

  • قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

فیس بک کا ہیک اکاؤنٹ کیسے بحال کیا جائے۔۔۔؟
سائنس و ایجادات

فیس بک کا ہیک اکاؤنٹ کیسے بحال کیا جائے۔۔۔؟

مئی 20, 2022
رشتوں کا تقدس ۔۔۔۔!
آج کل دین و دنیا

رشتوں کا تقدس ۔۔۔۔!

مئی 20, 2022
بالی ووڈ اداکاراؤں کا حقیقی زندگی میں ساس بہو کا رشتہ اور تعلقات کیسے ہیں۔۔؟
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکاراؤں کا حقیقی زندگی میں ساس بہو کا رشتہ اور تعلقات کیسے ہیں۔۔؟

مئی 19, 2022
دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟
ایڈیٹوریل

دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟

مئی 18, 2022
آج کل

اقسام

  • PSL
  • PSL
  • SMB-سوشل میڈیا بائٹس
  • Uncategorized
  • آج کل دین و دنیا
  • آج کل منٹو
  • آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
  • آج کل کا دسترخوان
  • آج کل کے لئے لکھیں
  • اداریہ
  • امریکہ
  • انتخابات 2018
  • اہم خبر
  • ای پیپر
  • ایڈیٹوریل
  • بریکنگ نیوز
  • بزمِ شاعری
  • بین الاقوامی
  • پاک فوج
  • پاکستان کی خبریں
  • تازہ ترین
  • تصاویر
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ستاروں کا حال
  • سلطنت عثمانیہ
  • سنہری قصے
  • سیاسی لوگ
  • شوبز
  • صحت
  • ضرور پڑھیں
  • قومی
  • کارٹون
  • کاروباری خبریں
  • کرکٹ
  • کھیلوں کی خبریں
  • محکمہ موسمیات
  • مزید
  • مشہور خبر
  • مقبول ترین
  • ورلڈ کپ 2019
  • ویڈیو

ٹیگز

AajKal Aajkalnews aajkalpk America Bollywood Election Imran Khan India international Islamabad Karachi Lahore Nawaz Sharif Pakistan PMLN PTI آج کا کارٹون آپ کا دن کیسا گزرے گا آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ افغانستان اپوزیشن بالی ووڈ بلاول بھٹو بھارت حکومت ستاروں کا احوال ستاروں کا حال ستارے سوشل میڈیا سپریم کورٹ شاہ محمود قریشی شہباز شریف شیخ رشید عثمان بزدار عمران خان فواد چوہدری مریم نواز نواز شریف وزیراعظم وزیراعظم عمران خان پاکستان پی ایس ایل کارٹون کراچی کورونا وائرس
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist