کراچی میں پارہ 42 اور لاہور میں 45 ڈگری تک پہنچ گیا

Karachi weather

کراچی میں عید کے دوسرے دن بھی حبس کا سلسلہ برقرار ہے اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں عید کے دوسرے روز درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ سے 42 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 75 فیصد تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز تک کراچی شہر میں موسم گرم مرطوب رہے گا تاہم ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور شہر میں ہوا چلتی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ مشرقی سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ، راولپنڈی ، کشمیر اور دیگر بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اور ملتان میں میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری، گجرانوالہ میں 39 سے 41 ڈگری، فیصل آباد میں 41 سے 43 ڈگری، میرپور خاص میں 42 سے 45 ڈگری، سکھر میں 48 سے 50 ڈگری اور سبی میں 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

طبی ماہرین اور ڈاکٹروں نے کراچی سمیت گرم علاقوں میں لوگوں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے یا دھوپ میں چھتری یا سروں پر گیلا کپڑا رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق گرمی میں جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں اور ہلکے رنگوں کے ڈھیلے ڈھالے ملبوسات کا استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے پہلے دن (گزشتہ روز) ملک میں سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ دوسرے 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ دوسرا گرم ترین شہر تھا۔

(Visited 23 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں