ورلڈ کپ میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی

ورلڈ کپ

کم رن ریٹ کے باعث پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفرسیمی فائنل سے پہلے ختم ہوگیا۔ سرفراز الیون نے 8 میچوں میں 5 میں کامیابی حاصل کر کے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

بلے بازوں میں سے ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ رنز بابراعظم نے بنائے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 8 میچوں میں 67.7 کی اوسط سے 474 رنزبنائے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی

بابراعظم نے ورلڈکپ میں 3 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی بنائی۔ مجموعی طور پر بابراعظم نے میگا ایونٹ میں 2 چھکے اور 50 باؤنڈریز بھی ماریں۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی

بالرز میں محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا۔ محمد عامر نے 8 میچوں میں 17 شکار کئے۔ انہوں نے ایک میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی بنایا جبکہ ورلڈکپ 2019 میں 5 اوورز میڈن بھی کرائے۔

شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ورلڈ کپ میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی

شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ میں 5 میچ کھیلے جس میں انہوں نے 16 وکٹس لیں۔ ان کی بہترین بالنگ آخری میچ میں بنگلادیش کیخلاف تھی ،جس میں نوجوان فاسٹ بالر نے 6 بلے بازوں کو واپس پویلین بھیجا تھا۔

(Visited 25 times, 1 visits today)

Comments

comments

ورلڈ کپ,

اپنا تبصرہ بھیجیں