قومی ٹیم وطن واپسی کیلئے روانہ، کپتان سرفرازاور حسنین کراچی پہنچیں گے

قومی ٹیم

کرکٹ ورلڈکپ سے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم وطن واپسی کیلئے ہوٹل سے روانہ ہوگئی، کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین کراچی پہنچیں گے۔

قومی کرکٹرز وطن واپسی کے لیے لندن کے ہوٹل سے ائیر پورٹ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں سے وہ الگ الگ پروازوں کے ذریعے آج شب پاکستان پہنچیں گے۔

کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین کراچی جب کہ بابر اعظم، امام الحق اور آصف علی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچیں گے۔

اوپننگ بلے باز فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور عماد وسیم اسلام آباد پہنچیں گے جب کہ فاسٹ بولر حسن علی اور حارث سہیل بھی وطن واپس آنے والوں میں شامل ہیں۔

کرکٹ ورلڈکپ 2019: سری لنکا اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

فاسٹ بولر محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حفیظ اور شعیب ملک فی الحال انگلینڈ میں ہی مزید کچھ روز قیام کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقا جائیں گے۔

ورلڈ کپ کے تین میچز میں شکست کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہونے والی قومی ٹیم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے پی سی بی کرکٹ کمیٹی رواں ماہ ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر 10 روز بعد پاکستان آئیں گے، مکی آرتھر، بولنگ کوچ اظہر محمود اور منیجر طلعت علی سمیت کئی بڑے ناموں کی چھٹی ہوجائےگی۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سیلیکٹر انضمام الحق اپنے عہدوں کی مدت پوری کرچکے ہیں تاہم آئندہ ماہ تمام آفیشلز کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائے گا۔

(Visited 23 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

حسنین, سرفراز, قومی ٹیم,

اپنا تبصرہ بھیجیں