پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

پاکستان

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ بورڈ نے جوبلی انشورنس کے پیش کردہ اوساکا بیٹریز کپ برائے پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز 2019 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اور ان کی مالیت کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیدیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 7 دسمبر کو شروع ہو گی۔

شائقین کرکٹ http://yayvo.com/سیٹکٹ آن لائن بک کرسکتے ہیں تاہم پہلے ٹیسٹ میچ کے راولپنڈی میں ٹی سی ایس کے مقررہ کردہ سنٹرز سیٹکٹ کی فروخت بھی 7 دسمبر سے شروع ہوجائے گی جبکہ کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹی سی ایس کے سنٹرز پر ٹکٹس 9 دسمبر سے دستیاب ہوں گے۔

پی ایس ایل 5 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج لاہور میں ہوگی

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے موقع پر پی سی بی نے ٹکٹوں کی مالیت 50 روپے مقرر کی ہے۔ پنڈی سٹیدیم میں شعیب اختر انکلوڑر کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاوید میاں داد، فضل محمود، قائد، وسیم اکرم، عمران خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوڑرز کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں