پی ایس ایل فائیو؛ شرجیل خان کی کراچی کنگز اور شعیب ملک کی پشاور زلمی میں انٹری

Loading...

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہے۔

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان سمیت تمام فرنچائز کے مالکان اور دیگر عہدیداران سمیت کوچنگ اسٹاف شریک ہوا جب کہ تقریب میں قومی کرکٹرز سمیت شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈیٹرز نے اپنی پہلی پلاٹینم پک میں جیسن روئے کو چن لیا، لاہور قلندرز نے پلاٹینیم پک میں کرس لین، اسلام آباد یونائٹیڈ کی پلاٹینیم کیٹیگری میں پہلا انتخاب ڈین اسٹرین جب کہ کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں ایلکس ہیلز کو چنا۔

پچھلے سیزن میں ملطان سلطانز کی قیادت کرنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کو پشاور زلمی نے ڈائمنڈ پک میں منتخب کیا۔

Loading...

دوسرے ایڈیشن میں فکسنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے سابق اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی بھی واپسی ہوئی ہے اور اس بار انہیں کراچی کنگز نے گولڈ کیٹگری میں منتخب کیا ہے۔

پہلی بار پاکستان سپرلیگ کا حصہ بننے والے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پک کیا گیا۔

انگلش آل راؤنڈر معین علی بھی پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنیں ہیں وہ ملتان سلطان کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے عثمان قادر کی بھی ملتان سلطانز میں شمولیت ہوئی ہے۔

(Visited 37 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں