ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

چیسٹرلی سٹریٹ: ویسٹ انڈیز کے کپتان ہولڈر نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر اسے پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

برطانیہ میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 39ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈین کہتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے روچ کی جگہ گیبریل کا شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے کپتان کرونا رتنے کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارا پوارا فوکس ورلڈ کپ پر ہی ہے، ٹورنامنٹ کے بعد اگلے لائحہ عمل کا مل بیٹھ کر فیصلہ کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ اس میچ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Leave a Reply