اداکارہ کرینہ کپور صبا قمر کی جگہ لینے کے لیے تیار

کرینہ کپور
Loading...

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور فلم ’’ہندی میڈیم 2 ‘‘ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی جگہ جلوے دکھانے کیلئے تیار ہیں

 2017 کی سپر ہٹ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے ساتھ  اداکاری کے جوہر دکھائے تھے دونوں کی جوڑی کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔

فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی وجہ سے اب فلم میں صبا قمر کی جگہ بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کے نام پر مرکزی اداکارہ کے لیے غور کیا جا رہا ہے۔

Loading...

کرینہ کپور اب ’دبنگ 3‘ میں بھی اپنا کردار ادا کریں گی!

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرکرینہ اس فلم کے لیے مان جاتی ہیں تو یہ کرینہ کپور اور عرفان خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔ دوسری جانب شائقین دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ  اسکرین پر دیکھنے کی خبر سن کر ہی  پرجوش ہوگئے ہیں۔

(Visited 81 times, 3 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں