عید الاضحی کے دن ریلیز ہونے والی فلموں کے شیڈول میں تبدیلی

عید الاضحی
Loading...

کراچی: عید الاضحی کے دن ریلیز ہونے والی فلموں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی جن کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فلم “پرے ہٹ لو” میں‌ مایا علی اور “سپر سٹار” میں ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں. میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایتکار عاصم رضا کی فلم ” پرے ہٹ لو” اور ہدایتکار احتشام الدین کی فلم “سپر سٹار” کو عید سے دو روز قبل ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

ان فلموں کو ملک بھر میں نئے شیڈول کے تحت 12 اگست کے بجائے اب 10 اگست کو عام نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

loading...

مایا علی نے فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھا دیا

واضح رہے کہ فلم ’پرے ہٹ لو‘ بڑی کاسٹ کی فلم ہے جس میں مایا علی، شہریار منور، ندیم بیگ، زارہ نور، حنا دلپزیر اور احمد بٹ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جبکہ سپر سٹار میں ماہرہ خان اور بلال اشرف کی جوڑی کے علاوہ ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، اسماء عباس، سیف حسن، علیزے شاہ، علی کاظمی اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔

(Visited 36 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں