یہ چیزیں آپ کو بانجھ بنا رہی ہیں….!

بانجھ
Loading...

آج کل کھانے پینے کے لیے پلاسٹک کے برتنوں کا استعمال بہت حد تک بڑھ چکا ہے. خواہ وہ پانی پینے کا برتن ہو یا کھانا کھانے کی پلیٹ زیادہ تر لوگ آجکل پلاسٹک کے برتن ہی استعمال کرتے ہیں اور وہ اس بات سے بالکل بے خبر ہیں کہ اس پلاسٹک میں کتنے زہریلے ذرات موجود ہوتے ہیں.

ماہرین نے پلاسٹک کی چیزوں کے اتنے خطرناک نقصانات بتا دیئے ہیں جسے جانکر آپ پلاسٹک کی چیزوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بھی خوفزدہ ہوں گے.

ماہرین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پلاسٹک سے بنی ہوئی چیزوں میں پائے جانے والے ’پی بی ایز‘ بے حد زہریلے ہوتے ہیں. یہ زہریلا کیمیکل مرد اور خواتین میں بانجھ پن کو بہت بڑھا رہا ہے. اس کے علاوہ یہ انسانوں میں کینسر سمیت بہت سی دوسری جان لیوا بیماریوں کے خطرات میں بھی اضافہ کر رہی ہے.

Loading...

اگر بیوی شوہر سے زیادہ پیسہ کمائے تو کیا ہوتا ہے….؟

اس ریسرچ ٹیم کی سربراہ  ڈاکٹر پیٹریشا ہنٹ کا کہنا ہے کہ انسانوں کے لئے ان کیمیکلز کی جتنی مقدار محفوظ ہوتی ہے  اس کی نسبت موجودہ دور میں لوگ اس سے 44 گناہ زیادہ زہریلے کیمیکل کی زد میں آ چکے ہیں۔  اور اس کی وجہ سے لوگوں میں کینسر اور بہت سی دوسری بیماریوں کی شراح میں بہت اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ان کیمیکلز کی منتقلی کی کا بڑا ذریعہ پانی کی بوتلیں اور اس کے علاوہ دوسری پلاسٹک کی بنی ہوئی چیزیں ہیں جو ہم کھانے پینے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکہ وغیرہ نے بچوں کے لیے بنائی جانے والی چیزوں میں پی بی اے استعمال کرنے پر پہلے ہی پابندی لگائی  ہوئی ہے۔

(Visited 777 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں