عمران خان آپ نے خیبر پختونخوا میں کتنے اسپتال بنائے؟ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو
Loading...

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں 2 انڈرپاسز، 2 فلائی اوورز اور 3 سڑکوں کے میگا پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔

مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن اس پر بھی کام ہو رہا ہے، جہانگیر ترین

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ایک سال میں متعدد منصوبے مکمل کیے جن میں 7 منصوبوں کا آج کراچی میں افتتاح کیا گیا لیکن پنجاب میں اپنے وسیم اکرم پلس اور شیرشاہ سوری سے پوچھیں ایک سال میں کتنے منصوبوں کا افتتاح کیا؟ لاہور میں کتنے انڈرپاسزاور فلائی اوورز بنائے؟

وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نے خیبر پختونخوا میں کتنے اسپتال بنائے؟ جن میگا منصوبوں کا افتتاح کیا گیا وہ صرف سڑکیں نہیں ہیں بلکہ ان منصوبوں کی تکمیل کے دوران ہزاروں افراد کو روزگار بھی ملا۔

loading...

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا، سلیکٹڈ وزیراعظم نے معیشت کو تباہ کردیا، پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور ہم عوامی حکومت بنا کر رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو شیرشاہ سوری قرار دیا تھا۔

(Visited 52 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں