ایک مایوس شخص نےکہا کہ گبھرانا نہیں، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ
Loading...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کے وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر تنقید کی ہے۔

کراچی میں 2 انڈرپاسز، 2 فلائی اوورز اور 3 سڑکوں کے میگا پروجیکٹس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کا اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھاکہ گزشتہ روز کچھ مایوس لوگ اسلام آباد گئے اور ایک مایوس شخص نےکہا کہ گبھرانا نہیں۔

مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن اس پر بھی کام ہو رہا ہے، جہانگیر ترین

انہوں نے مزید کہا کہ مایوس لوگوں نے کہا کہ کام نہیں ہوتا، مایوس لوگوں کی مایوسی بڑھانے کے لیے یہ پروگرام کافی ہے، سن رہے ہوں گے مایوس لوگ کہ یہ کیا ہورہا ہے، وہ لوگ ہمیں کام کرتے دیکھ کر مایوس ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے صوبہ سندھ سے اتحادی جماعتوں کے ارکان کے وفد نے ملاقات کی تھی جس کی سربراہی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کی۔

Loading...

ذرائع نے بتایا تھا کہ ملاقات میں تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے 25 سے زیادہ ارکان شریک ہوئے اور ارکان نے وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کی زیادتی اور کرپشن کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی ارکان کی سندھ حکومت کی گورنر، چیف سیکرٹری اور آئی جی کے اختیارات محدود کرنے کی بھی شکایات کی۔

(Visited 45 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں