پرائیویٹ تصاویر لیک ہونے پر ایمن خان کا موقف سامنے آگیا

کراچی: اداکارہ ایمن خان نے اپنے بے بی شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے معاملے پر سخت اظہارِ ناپسندیدگی کیا ہے۔

اداکارہ ایمن خان نے اپنے بے بی شاور کے حوالے سے کہا کہ یہ ان کے ، ان کے دوستوں اور اہلخانہ کیلئے انتہائی پرائیویٹ ایونٹ تھا۔ ’ میں اس کی شکر گزار ہوں جس نے میری پرائیویسی میں دخل دیا اور ہماری تصاویر میری رضامندی کے بغیر پوسٹ کردیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ان تصاویر کے لیک ہونے کے باعث ان کی زندگی کا ایک خوبصورت دن انتہائی برے موڈ پر ختم ہوا۔ ’ یہ انتہائی شرمناک کام تھا ، جس سے مجھے سخت مایوسی ہوئی۔‘

اداکارہ ثناء جاوید نے آخر کار ٹوئٹر جوائن کر لیا

خیال رہے کہ منگل کے روز اداکارہ ایمن خان کے بے بی شاور کی تقریب ہوئی تھی جس میں انتہائی قریبی دوستوں اور اہلخانہ نے شرکت کی تھی۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ایمن خان آئندہ چند روز میں ایک ننھی گڑیا کو جنم دیں گی۔

Next Post

Discussion about this post

ایڈیٹوریل

ضرور پڑھیں

Welcome Back!

Login to your account below

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Add New Playlist

%d bloggers like this: