بدھ, اگست 17, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

‘ماورا کی جانب سے اس ڈرامے میں کیا جانے والا کردار خاصہ دلچسپ ہے’

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
اگست 27, 2019
in آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے آخر کار اپنے نئے ڈرامے کا انتخاب کرلیا۔

اداکارہ بہت جلد عدیل حسین کے ساتھ ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ‘داسی’ میں مرکزی کردار کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

اس ڈرامے کے ٹیزرز بھی جاری کردیے گئے ہیں، جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ ڈرامہ یقیناً ناظرین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

اس ڈرامے کی کہانی مصباح نوشین نے تحریر کی، جن کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماورا کی جانب سے اس ڈرامے میں کیا جانے والا کردار خاصہ دلچسپ ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ڈرامے میں ماورا حسین سنہری نامی لڑکی کا کردار کرتی نظر آئیں گی، وہ اپنی والدہ کے ہمراہ ایک چھوٹے شہر میں زندگی گزارتی ہیں، وہ ڈرامے میں کسی مظلوم لڑکی کا نہیں، بلکہ ایسی لڑکی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی، جو خود پر اٹھی ہر انگلی کو توڑنے کا حوصلہ رکھتی اور اپنے حق کے لیے کسی سے بھی لڑ سکتی ہے’۔

 

View this post on Instagram

 

Hangin with the everpresent effervescent @mawrellous [21.6.19] #parayhutlove #trailerlaunch #redcarpetafterthought #elevatorlighting

A post shared by Adeel Husain (@adeelhusain78) on Jun 22, 2019 at 12:34am PDT

انہوں نے مزید کہا کہ سنہری کے کردار کی ایک خاص دوست عالیہ بھی ہے جس کا کردار فریال محمود نبھارہی ہیں، جو بالکل اس ہی کی طرح مضبوط شخصیت کی مالک ہیں۔

مصباح نوشین کے مطابق ‘اس ڈرامے میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی عام زندگی کو پیش کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

Happy Happy Birthday my Dearest Adeel! You shall continue to amaze us all with your wit & humour & intelligence & farsightedness.. oh & good looks!!!! I can write forever instead I pray this year is your best yet.. it has to be inshAllah! @adeelhusain78 Here’s to many many more laughing fits 😉 Cr: @paimanh

A post shared by MAWRA H. (@mawrellous) on Jun 30, 2019 at 3:58am PDT

ایک ٹیزر میں دکھایا گیا کہ عدیل حسین کسی کی جنازے پر غم زدہ ہیں، جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ منظر ان کے کردار کے والد کے انتقال کا ہے۔

عدیل حسین کے کردار کے حوالے سے مصباح نوشین کا کہنا تھا کہ ‘عدیل حسین ڈرامے میں آہل صلاح الدین نامی لڑکے کا کردار نبھارہے ہیں جو ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، جس کے والدین نے اسے بچپن میں خوب نظر انداز کیا، اس کے والدین کے درمیان محبت جیسا کوئی رشتہ نہیں رہا۔

ان کے مطابق ‘آہل کی والدہ اس سے بےحد محبت کرتی تھی تاہم آہل اپنی والدہ کے اس برتاؤ کو نہیں بھول پائے گا جو آخری وقتوں میں اس کے والد کے ساتھ کیا گیا۔

جس کے بعد آہل اپنے گھر کو چھوڑ دے گا اور کسی طرح سنہری کے گھر پہنچ جائے گا اور وہیں سے ان کی کہانی کا آغاز ہوگا۔

ڈرامہ ‘داسی’ کی ہدایات محسن طلعت نے دی ہے، تاہم اب تک اس کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

خیال رہے کہ دونوں اداکار طویل عرصے سے اس ڈرامے کی شوٹنگ کررہے ہیں، اس دوران یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھی کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے ہیں اور شادی کا ارادہ بھی کررہے ہیں۔

ایسی بھی رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ عدیل حسین نے اس حوالے سے ماورا کے والدین سے بھی ملاقات کی لیکن دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

شوبز سے وابستیہ دونوں افراد سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے نظر آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے افیئر کی قیاس آرائیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

Tags: ماورا
ShareTweet
Previous Post

کشمیر میں بربریت: پاکستان کا بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے پر غور

Next Post

بھارت کی ایک بار پھر ایل او سی پر فائرنگ، بچی سمیت 2 افراد شہید

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post

بھارت کی ایک بار پھر ایل او سی پر فائرنگ، بچی سمیت 2 افراد شہید

Discussion about this post

تازہ ترین

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(6th August 2021)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(17th July 2022)

اگست 17, 2022
جیکولین فرنینڈس کیخلاف پولیس کو بڑا ثبوت مل گیا

جیکولین فرنینڈس کیخلاف پولیس کو بڑا ثبوت مل گیا

اگست 17, 2022

ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟
ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟

اگست 15, 2022
آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

بابا وانگا کی 2022 کے لئے کی گئی پیشگوئیاں سچ ثابت
دلچسپ و عجیب

بابا وانگا کی 2022 کے لئے کی گئی پیشگوئیاں سچ ثابت

اگست 17, 2022
پنجاب کی ثقافت کو ترویج اور ترقی دینے میں پنجاب آرٹس کونسل کا مثالی کردار  ہے
اداریہ

پنجاب کی ثقافت کو ترویج اور ترقی دینے میں پنجاب آرٹس کونسل کا مثالی کردار ہے

اگست 17, 2022
مارکیٹ سے من پسند دولہا خریدیں!!
دلچسپ و عجیب

مارکیٹ سے من پسند دولہا خریدیں!!

اگست 16, 2022
فاشٹ مودی کی اسلام دشمنی
اداریہ

فاشٹ مودی کی اسلام دشمنی

اگست 16, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist