بدھ, اگست 17, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home صحت

یہ لوگ لمبی عمر پاتے ہیں !

Web Desk by Web Desk
اگست 31, 2019
in صحت, ضرور پڑھیں
0
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بوسٹن:  ایک نئے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پر امید افراد نہ صرف بہتر زندگی گزارتے ہیں بلکہ وہ طویل عمر پاتے ہیں یہاں تک کہ 85 برس کے غیرمعمولی ہندسے تک بھی پہنچ جاتے ہیں۔

پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسِس میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں پہلی مرتبہ پرامید افراد اور ان کی زندگی کی طوالت کے درمیان تعلق بیان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں بطورِ خاص عمر کی غیرمعمولی طوالت کا بھی مشاہدہ کیا گیا یعنی 85 سال سے زائد کی زندگی کو بھی نوٹ کیا گیا۔

اس سے قبل زیادہ عمر پانے والے افراد میں جینیاتی، طبی اور فعلیاتی عوامل کو ہی دیکھا گیا تھا لیکن پہلی مرتبہ پر امید اور بلند حوصلے والے افراد کو اس مطالعے میں شامل کیا گیا ہے جو غیرحیاتیاتی عوامل ہیں۔

یہ تحقیق بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں ہوئی جہاں نفسیات کی پروفیسر لیوینا او لی اور ان کے ساتھیوں نے اس پر کام کیا ہے۔ ان کے مطابق ہم پرامید ہونے جیسے نفسیاتی رویوں اور صحت پر کم ہی تحقیق کرتے ہیں لیکن پرامید ہونے کا عمل درحقیقت مستقبل کے بہتر ہونے کا یقین ہے جو انسان کو آگے بڑھنے کی امنگ دیتا ہے۔

اس کے لیے ماہرین نے نرسس ہیلتھ اسٹڈی کے پروگرام میں شامل 69,744  خواتین اور فوجیوں سے متعلق عمررسیدگی کے مطالعے میں شامل 1429 مردوں کے ڈیٹا کا مفصل جائزہ لیا۔ پہلے 2004 میں اسے شروع کیا گیا اور اس کے بعد 2014 میں اس کا دوبارہ جائزہ (فالواپ) لیا گیا۔ شرکا سے غذا، ورزش، شراب اور تمباکو نوشی کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔

لیکن سب سے اہم سوال یہ بھی کیا گیا تھا کہ وہ اپنے وقت کے زیادہ تر اوقات میں پرامید رہتے ہیں یا ان پر مایوسی چھائی رہتی ہے؟

اس طرح ناامیدی اور پرامیدی کے پانچ درجات رکھے گئے تھے جو ایک طرح کے پیمانے کو ظاہر کرتے تھے۔ پہلے دس برس میں 13 فیصد خواتین فوت ہوگئیں اور 30 سالہ فالو اپ میں 70 فیصد مرد انتقال کرگئے۔ ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ جو خواتین و حضرات  سب سے بلند درجے تک پرامید رہے وہ دوسروں کے مقابلے میں 11 سے 15 فیصد وقت تک زندہ رہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ عمر کے بیشتر وقت پرامید رہتے ہیں ان میں 85 سال کی عمر پانے کے امکانات  50 سے 70 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

اس کی غالباً وجہ یہ ہے کہ امید پورے جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

Tags: لمبی عمر
ShareTweet
Previous Post

بھارت نے مسلمانوں سمیت 19 لاکھ سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کردی

Next Post

28 سالہ خاتون پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا مگر کیسے….؟وجہ ایسی کہ سب حیران

Web Desk

Web Desk

Next Post

28 سالہ خاتون پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا مگر کیسے....؟وجہ ایسی کہ سب حیران

Discussion about this post

تازہ ترین

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(6th August 2021)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(17th July 2022)

اگست 17, 2022
جیکولین فرنینڈس کیخلاف پولیس کو بڑا ثبوت مل گیا

جیکولین فرنینڈس کیخلاف پولیس کو بڑا ثبوت مل گیا

اگست 17, 2022

ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟
ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟

اگست 15, 2022
آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

بابا وانگا کی 2022 کے لئے کی گئی پیشگوئیاں سچ ثابت
دلچسپ و عجیب

بابا وانگا کی 2022 کے لئے کی گئی پیشگوئیاں سچ ثابت

اگست 17, 2022
پنجاب کی ثقافت کو ترویج اور ترقی دینے میں پنجاب آرٹس کونسل کا مثالی کردار  ہے
اداریہ

پنجاب کی ثقافت کو ترویج اور ترقی دینے میں پنجاب آرٹس کونسل کا مثالی کردار ہے

اگست 17, 2022
مارکیٹ سے من پسند دولہا خریدیں!!
دلچسپ و عجیب

مارکیٹ سے من پسند دولہا خریدیں!!

اگست 16, 2022
فاشٹ مودی کی اسلام دشمنی
اداریہ

فاشٹ مودی کی اسلام دشمنی

اگست 16, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist