پی سی بی کا ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

ڈیپارٹمنٹل
Loading...

لاہور: تبدیلی سرکار کے پیروکارروزگار دینے کی بجائے روزگار چھیننے لگے۔ 52 ویں گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ٹاسک فورس نے ڈومیسٹک سٹرکچر پر بریفنگ دی ۔

اجلاس میں ٹاسک فورس نے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز پیش کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کے اراکین نے  بورڈ اراکین کو تجویز کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بند کیا جائے اور ریجنز کو آٹھ آٹھ حصوں میں تقسیم کر دیا جائے ۔

گریڈ 1 اور گریڈ 2 میں ریجنز کی آٹھ آٹھ ٹیموں کو شامل کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی بورڈ اراکین ٹاسک فورس کے فیصلے پر نالاں بھی ہوئے کہ اگر  ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بند کر دیا جائے گا تو ہزاروں کھلاڑی و ملازم بے روزگار ہوجائیں گے ۔

Loading...

پی سی بی نے سمیع الحسن کو نیا ڈائریکٹر میڈیا و کمیونیکیشن مقرر کر د یا

نئے ڈومیسٹک سیزن میں اب 8 ریجنز فرسٹ کلاس  کرکٹ کھیلیں گےجس کے مطابق ٹیموں کیساتھ محکموں کو ملا کر ٹیموں بنائیں جائیں گی البتہ ریجنز اور محکموں کے معاملات ابھی طے نہیں ہوئے۔ نئے قوانین کے مطابق فرسٹ کلاس سیزن کا آدھا خرچہ پی سی بی جبکہ آدھا خرچہ محکمہ برداشت کرے گا ۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں