پاسداران انقلاب کی مداخلتوں کے باعث مشرق وسطیٰ میں قیام امن ناممکن ہے: ٹرمپ

ٹرمپ

واشنگٹن: امریکا نے ایران کی فوج پاسداران انقلاب کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

پاسداران انقلاب کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کی منظوری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاسداران انقلاب پر پابندی کا فیصلہ بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاسداران انقلاب کی مداخلتوں کے باعث مشرق وسطیٰ میں قیام امن ناممکن ہے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کی سیکریٹری کا ٹرمپ کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ

ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب دہشتگری کی پشت پناہی کر رہا ہے، پابندی کے بعد پاسداران انقلاب کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کا قیام انقلاب ایران کے بعد اپریل 1979 میں عمل میں آیا تھا اور اس وقت تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار فوجی پاسداران انقلاب کا حصہ ہیں۔

امریکا کے علاوہ سعودی عرب اور بحرین بھی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔

(Visited 6 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں