کچھ دشمن عناصر قبائلی علاقوں کی عوام کو ورغلارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے واقعے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیور عوام کو ورغلا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج پر شمالی وزیرستان واقعے سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم نے وزیرستان میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیور عوام کو ورغلا رہے ہیں مگر ریاست ان عناصر کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دےگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں پاک فوج کے تین افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

Loading...

وزیراعظم عمران خان نے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں