تیسرا ٹی ٹوئنٹی : آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Loading...

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلا میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے ٹی 20 کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن کو خطرہ نہیں ہے تاہم سیریز بچانے کے لیے اسے اس میچ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

Loading...

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج کھیلا جائے گا

ابتدائی دونوں میچوں میں بے رنگ نظر آنے والی پاکستانی ٹیم میں آج چاروں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فخر زمان، آصف علی، وہاب ریاض اور محمد عرفان کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ ان چاروں کی جگہ امام الحق، خوش دل شاہ ، محمد حسنین اور موسیٰ خان فائنل الیون میں شامل ہیں۔ خوش دل شاہ اور موسیٰ خان آج پرتھ میں اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے۔

(Visited 42 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں