کلب کرکٹ ہو یا ڈومیسٹک پرفارمنس کا دباؤ رہتا ہے، فواد عالم

فواد عالم

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں شامل قومی بلے باز فواد عالم کا کہنا ہے پرفارم کرتے رہیں تو ایک دن دروازہ ضرور کھل جاتا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد عالم کا کہنا تھا قومی ٹیم میں سلیکشن پر بہت خوش ہوں، کافی عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، اب تک صرف تین ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اس لیے میرے جذبات ڈیبیو والے ہوں گے۔

جو تنقید کرتے ہیں دراصل وہ سیٹیں خالی کرانا چاہتے ہیں، مصباح الحق

قومی ٹیم میں سلیکشن نا ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر کرکٹ چھوڑنے سے متعلق سوال پر فواد عالم کا کہنا تھا کرکٹ چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اسی سے تو روزی روٹی چل رہی ہے۔

loading...

بیٹنگ کے دوران دباؤ سے متعلق سوال پر فواد عالم کا کہنا تھا کلب کرکٹ ہو یا ڈومیسٹک پرفارمنس کا دباؤ رہتا ہے، کوشش کروں گا کہ پرفارم کروں اور ناقدین کو غلط ثابت کروں۔

فواد عالم کا کہنا تھا جتنی کارکردگی دکھائیں اتنا ہی سلیکشن کا چانس ملتا ہے، خوشی کی بات ہے کہ 16 کے اسکواڈ میں آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا سری لنکا میں ڈیبیو کیا تھا اور اب بھی سری لنکا کے خلاف ہی کھیلوں گا۔

قومی بلے باز نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے، ٹیسٹ کرکٹ کے لیے سری لنکن ٹیم کی آمد سے دنیا میں اچھا پیغام جائے گا۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں