دوسرا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا پاکستان کو 183 رنز کا ہدف

لاہور: 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

دوسر میچ کیلئے گرین شرٹس کے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، افتخار احمد اور فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے فخر زمان اور وہاب ریاض کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے 64 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد آئی لینڈرز کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب سری لنکن کھلاڑی دوسرے ٹی20 میچ کے دوران سری لنکن وزیرکھیل کے والد کے انتقال پر سوگ میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی ہے جبکہ پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

Leave a Reply