شلپا سیٹھی نے فٹنس ایپ لانچ کردی

Loading...

صحت مند زندگی گزارنے کے لیے خود کو فٹ رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہےجس کے لیے جم جائے بغیر چارہ نہیں لیکن اب گھر بیٹھے بھی اپنے لیے تھوڑا سا وقت نکال کر صحت مندانہ طرز زندگی اپنایا جاسکتا ہے۔

فٹنس اور بیوٹی کے حوالے سے اکثر و بیشتر ویڈیوز پوسٹ کرنے والی بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی نے اس حوالے سے اپنی ایپ لانچ کردی ہےدی شلپا سیٹھی ایپ کے نام سے اس ایپ میں ان خواتین کے لیے تقریبا پر طرح کی ایکسرسائز اور یوگا کے طریقے بتائے گئے ہیں جو کسی ٹرینر کی خدمات حاصل نہیں کرسکتیں یا روز مرہ روٹین میں ان کے لیے جم جانا ممکن نہیں ہوتا۔

ایپ میں یوگا کی عام مشقیں، فنکشنل ٹریننگ، حاملہ یا ماہواری کے مسائل سے دو چار خواتین کے لیے خصوصی مشقوں کے علاوہ پروگرام کیلئے علیحدہ سے ڈایئٹ چارٹ بھی دیا گیا ہے۔

شلپا سیٹھی کا کہنا ہے کہ طرز زندگی کو بدلنا وقت کی ضرورت ہے، اس ایپ میں ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔ آپ کسی بھی قسم کے آلات کے بغیر آرام دہ طریقے سے اپنے گھر پر ہی ورزش کرسکتے ہیں۔

loading...

اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ 43 سال کی عمر میں بھی خود شلپا کی فٹنس بےمثال ہے، اسی لیے انہوں نے ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے بھی اپنی پوری روٹین بیان کی ہے۔

اداکارہ کے مطابق وہ خود ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے لحاظ سے کوئی خاص اچھی نہیں اس لیے اس بات کا بھرپور خیال رکھا جا رہا ہے کہ اسے صارفین کے لیے آسان تر بنایا جائے۔

ایپ لانچ ہونے کے صرف 48 گھنٹوں میں ہی اسے بےپناہ پزیرائی ملنے پر شلپا نے انسٹا پر خوشی کا اظہار کیا۔

فی الحال اس ایپ کو آئی فون صارفین ہی ایپل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ اینڈرائڈ صارفین کے لئے یہ 8 جون سے دستیاب ہوگی۔

(Visited 152 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں