نیوزی لینڈ اس کی مستحق تھی کیونکہ انہوں نے بھارت پر کافی دباؤ قائم کیا، کوہلی

کوہلی

بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ صرف 45 منٹ کی بُری کرکٹ نے انہیں ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔

ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم اور لیگ اسٹیج میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ نے 18 رنز سے شکست دے کر ورلڈکپ سے باہر کر دیا۔

لیگ اسٹیج میں پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی اور اس کا سیمی فائنل میں مقابلہ پہلے نمبر کی بھارتی ٹیم سے ہوا۔

ورلڈکپ 2019:‌ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی

شکست کے بعد تقریب میں تبصرہ کرتے ہوئے ورات کوہلی نے کہا کہ ‘یہ ہمیشہ مایوس کن ہوتا ہے کہ جب آپ بہت اچھی کرکٹ کھیلیں مگر 45 منٹ کی بری کرکٹ آپ کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے’۔

لیکن کوہلی نے کہا کہ نیوزی لینڈ اس کی مستحق تھی کیونکہ انہوں نے بھارت پر کافی دباؤ قائم کیا اور اہم مواقعوں پر بہت ہی اچھی کرکٹ کھیلی۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے حصے میں بہت اچھی بولنگ اور فیلڈ کی اور ان کا خیال تھا کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کو ایسے مجموعے تک محدود کیا جو کہ کسی بھی وکٹ پر باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

کوہلی کے مطابق نیوزی لینڈ کے بولرز نے جس طرح نئی گیند سے بولنگ کی، اس نے میچ کا نتیجہ تبدیل کر دیا۔

(Visited 20 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں