آپ کے ہاتھ میں کتنی دولت ہے ؟

اکثر لوگ دست شناسوں کو اپنا ہاتھ دکھاتے ہیں . ان کو یہ بات جاننے کا شوق ہوتا ہے کہ ان کی قسمت نے کتنی دولت ہے. اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہر کوئی زیادہ سے زیادہ دولت کمانے کی خواہش رکھتا ہے.

دولت کی علامت ہمارے ہاتھ کی لکیروں میں پائی جاتی ہیں لیکن سب سے اہم یہ بات ہے کہ جو لوگ اپنی صلاحیتوں کو نہیں مانتے اور ان کو اپنی خوبیوں کا اندازہ نہیں ہوتا ان کے ہاتھوں میں دولت کی لکیر ہونے کے باوجود تنگدستی اور مفلسی ان کا مقدر بن جاتی ہے.

کیونکہ کچھ لوگ محض صرف خواب ہی دیکھتے رہتے ہیں اور زندگی میں کبھی کوشش اور محنت نہیں کرتے اور دولت کا حصول ان کے لئے خواب بن کر ہی رہ جاتا ہے.

Photo: File

دولت کی لکیر ہاتھ میں دو جگہ پر واضح ہوتی ہے ایک چھوٹی انگلی کے نیچے اور کلائی کے پاس ایسی لکیریں موجود ہوتی ہیں. اگر ہاتھ میں یہ لکھے زیادہ گہری اور سیدھی ایک سے زیادہ ہو تو اس بات کا مطلب ہے کہ یہ شخص کوئی غیر معمولی خصوصیات کا مالک ہے اور اسمارٹ ہے.

یہ شخص یہ جانتا ہے کہ اس نے دولت کو کس طرح کمانا ہے اور کاروبار میں پیسے کو کس طرح انویسٹ کرنا ہے.ایسے شخص کو دولت کمانے کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں پڑتی اور یہ دولت کے ساتھ شہرت اور عزت دی کماتا ہے.

اور اگر یہ لکیریں کسی شخص کے ہاتھ میں چھوٹی اور تنگ ہوں تو سمجھ جائیں کہ اس شخص کو دولت کمانے کے لیے خاصی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کو مصائب زیادہ ہوں گے.

Photo: File

اور یہ بات بھی ذہن میں رکھیں گے دماغ میں پیدا ہونے والے رجحانات سے ہاتھوں کی لکیریں بدل سکتی ہیں. اس لیے آپ کو چاہیے کہ اپنی سوچ اور دماغی صحت کو اپنی پہلی ترجیح بنا لیں.

اس میں بڑی حکمت کی بات ہے کیونکہ ہاتھوں میں لکیریں بدلتی رہتی ہیں. لیکن یہ بات آپ کو کوئی کاروباری دست شناس نہیں بتائے گا۔

(Visited 2,903 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں