چیئرمین ایف بی آر کی منظوری کے بغیر کوئی اکاؤنٹ منجمد نہیں ہوگا

Loading...

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعزازی چیئرمین تعینات ہونے والے شبر زیدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا حکم نامہ جاری کردیا-

جس کے تحت اب ایف بی آر کسی بھی شخص کے بینک اکاؤنٹ کو بغیر اطلاع کے منجمد نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نئے اعزاری چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد  کا پہلا حکم نامہ جاری کردیا جس میں تمام چیف کمشنز،لارج ٹیکس یونٹ اور آر ٹی یو کو ہدایت جاری کی گئی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق شبر زیدی نے ٹیکس وصولی کے لئے بینک اکاونٹس اطلاع کے بغیر منجمد کرنے سے روک دیا جبکہ یہ بھی ہدایت کی کہ کسی بھی اکاؤنٹ کو بند کرنے سے 24 گھنٹے قبل متعلقہ شخص کو ایف بی آر آگاہ کرے گا۔

Loading...

حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ اکاونٹس منجمد کرنے کے لئے چئیرمین ایف بی آر کی منظوری لازمی ہوگی اس کے بغیر کوئی بھی کھاتہ بند نہیں کیا جاسکے گا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ’کمیٹی یا کسی ادارے کا اکاؤنٹ بند کرنے سے قبل انہیں آگاہ نہیں کیا جائے گا، نئے حکم نامے کا اطلاق عام ٹیکس فائلر پر ہوگا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اور دیگر فریقین کے درمیان تنازع کی صورت میں ادارے کے پاس بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا قانونی اختیار ہوتا ہے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں