’اگر آپ کا کوئی کام ہوتے ہوتے رہ جاتا ہے تو یہ کریں…!

بعض اوقات ہمیں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ہمیں کچھ بہت ہی زیادہ بہتر ہونے کی امید ہوتی ہے تو ہمارے ساتھ کچھ بہت ہی برا ہو جاتا ہے. اس وقت ہم سوچتے ہیں کہ ہماری زندگی میں صرف مشکلات ہی رہ گئی ہیں اور کامیابی ہم سے بہت دور ہے. آپ کے اردگرد کے لوگ بہت خوش ہیں اور ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

یہ ایک حقیقت ہے کہ زندگی بہت کٹھن بھی ہے. ہمیں زندگی میں اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے. نجومیوں کا کہنا ہے کہ ہماری زندگی میں کتنی مشکلات ہیں یہ سب کچھ ہمارے ہاتھوں کی لکیروں میں لکھا ہوتا ہے.

ماہرین کہتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں کتنی مشکلات ہیں اور آپ کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے کتنے کٹھن مراحل سے گزرنا پڑے گا آپ اگر یہ بات معلوم کرنا چاہتے ہیں تو آپ ایک نظر اپنے ہاتھ کے انگوٹھے پر ڈالیں اور اس پر غور کریں اگر آپ کو اپنے ہاتھ کے انگوٹھے پر لکیروں کا ایک جال نظر آئے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو زندگی میں زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا.

مشکلات کا اشارہ دینے والی دوسری اہم لکیر ”زندگی کی لکیر“ ہے۔ جن لوگوں کی زندگی کی لکیر بار بار ٹوٹتی نظر آتی ہے ان کے لئے بھی حالات دوسروں کی نسبت بہت زیادہ مشکل ہوتے ہیں۔ ابتدائی ایام سے ہی انہیں محسوس ہونا شروع ہوجاتا ہے کہ وہ جتنی محنت کرتے ہیں اس کے مطابق انہیں نتائج نہیں ملتے اور عموماً درمیانی عمر تک ان کے ساتھ یہی ماجرا رہتا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کامیابی انہیں کبھی بھی نہیں مل سکتی۔ یہ اپنی محنت جاری رکھیں تو عموماً درمیانی عمر کے بعد انہیں بھی بڑی کامیابیاں ملنا شرو ع ہوجاتی ہیں۔

جن بھوتوں کے ساتھ زندگی گزارنے والی خاتون کی کہانی ……!

زندگی کی مشکلات اور رکاوٹوں کا اشارہ دینے والی ایک اور لکیر ”قسمت کی لکیر“ ہے۔ اگر آپ کی قسمت کی لکیر دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے، جو آگے جاکر دوبارہ مل جاتے ہیں، تو اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ کو زندگی میں سخت مشقت کی ضرورت ہوگی، خصوصاً درمیانی عمر میں۔ عموماً ان لوگوں کی عمر کا ابتدائی حصہ قدرے آسان ہوتا ہے جبکہ درمیانی عمر کے بعد کا حصہ بھی آسان ہوتاہے، بس درمیان والے حصے میں ہی مشکلات زیادہ ہوتی ہیں

(Visited 96 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں