آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (11th Dec 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
11دسمبر بدھ۔

حمل
اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ کسی خاص مقام کا سفر کر سکیں گے۔ کیرئیر میں بہتری کیلئے حکام بالا سے تعاون کریں ۔ سماجی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔

ثور
کسی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا موقع ملے گا۔ دوسروں سے گفتگو کرتے وقت تحمل مزاجی سے کام لیں۔ مسائل حل ہو سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔ کامیابی متوقع ہے۔

جوزا
بعض مسائل کا حل تلاش کر سکیں گے۔ اہم میٹنگ وغیرہ میں شرکت کر سکیں گے۔ اہم ٹیلی فون کالز موصول ہو سکتی ہیں‘ تحریری معاہدے عمل میں آئینگے‘ اجتماعی کاموں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

سرطان
روزمرہ معمولات میں مصروف رہیں گے۔ خواہشات کو عملی شکل مل سکے گی۔ دوست کا تعاون مدد گار ثابت ہوگا۔ صحت کے امور کے متعلق مختلف معلومات حاصل ہونگی۔ خیالات میں بہتر آئے گی۔

اسد
نئے معاہدے کرتے وقت اچھی طرح تسلی کر لیں۔ جلد بازی سے کام نہ لیں۔ مالی پوزیشن تسلی بخش ہوگی۔ مخالفین سے محتاط رہیں۔ جائیداد کے امور توجہ طلب ہونگے۔ اچھے لوگوں سے ملنے کی کوشش کریں۔

سنبلہ
اہلخانہ کو مورد الزام نہ ٹھہرائیں۔ اعتماد کرتے وقت خاص احتیاط برتیں۔ رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔ اچھے ماحول میں تبادلہ خیال ہو سکے گا۔ رشتے داری میں مضبوطی آئیگی۔

loading...

میزان
شریک کار کےساتھ کوئی معاملہ طے پا سکے گا۔ رومانوی امور میں فریق ثانی سے مصالحت ہو سکے گی۔ مالی امور میں رسک نہ لیں ۔ شاپنگ وغیرہ کا موقع ملے گا ۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

عقرب
گھریلو اور کاروباری امور میں بہتری آئے گی۔ مالی ساکھ بہتر ہو گی۔ دوسروں سے لڑنے کی کوشش نہ کریں۔ دوستوں کیساتھ اجتماعی پارٹی کا اہتمام ہو سکے گا۔ بیرون ملک سے اچھی خبر مل سکے گی۔

قوس
آپ گھریلو امور میں مصروف رہیں گے۔ اہلخانہ کے ساتھ اہم معاملات پر تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے تجربہ کار اور مخلص لوگوں سے مشورہ ضرور کرلیں۔

جدی
کاروباری و ملازمتی امور میں رجحان ہو گا۔ شریک کار یا ساتھ کام کرنیوالے ساتھی سے اہم معاملات طے کر سکیں گے۔ نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال مفید رہے گا۔ مستقبل کے ٹھوس مالی منصوبے بنا سکیں گے۔

دلو
بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو رکھیں۔ صحت میں قدرے بہتری آئے گی۔ نئے کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے۔ غیر یقینی خبر سن سکیں گے۔ محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

حوت
اہلخانہ کو مورد الزام نہ ٹھہرائیں۔ التوا ءمیں پڑے کام نئے سرے سے کر سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے ملاقات کر سکیں گے۔نجی معاملات کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہے گا۔

(Visited 1,114 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں