شادی سے کچھ منٹ قبل دولہے نے خود کشی کیوں کی ؟

خودکشی

نئی دہلی: بھارت میں شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی۔ دولہے نے شادی سے کچھ منٹ قبل شادی ہال میں خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ سافٹ وئیر انجینئر نے شادی کے روز ہال کے میک اپ روم میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق 24 سالہ سافٹ وئیر انجئیر سندیپ کی شادی تھی۔ دولہا دلہن کے گھر والے اور مہمانوں کی وجہ سے گہما گہمی عروج پر تھی۔ دلہن بھی منتظر تھی لیکن سندیپ میک روم سے باہر نہ نکلا۔

اہل خانہ نے کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد دروازہ کھٹکھٹایا، اہل خانہ کے متعدد بار دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے کوئی جواب نہ آیا جس کے بعد دولہے کے اہل خانہ سمیت شادی ہال میں موجود مہمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ آخر اتنی دیر ہو گئی سندیپ دروازہ کیوں نہیں کھول رہا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق میک اپ روم کا دروزاہ توڑا گیا تو اندر کے منظر نے قیامت برپا کر کے رکھ دی۔ میک اپ روم میں سندیپ پنکھے سے لٹکا ہوا تھا۔ شادی کی تقریب میں کہرام مچ گیا۔

چین کی فضائی کمپنی ایئر گوئیلن نے اپنے پائلٹ کے معتلق کیا ناقابل یقین اقدام

خوشیوں کی محفل کچھ ہی لمحوں میں غم میں تبدیل ہو گئی۔ دولہے کو ہسپتال لایا گیا تاہم وہ پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔ ڈاکٹر نے سندیپ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سندیپ کو مرے ہوئے دو گھنٹے ہو گئے ہیں۔

نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔ ابتدائی طور پر خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 24 سالہ سندیپ پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔نوجوان کے اہل خانہ سمیت دیگر اہل علاقہ بھی بات میں رنج میں مبتلا ہیں کہ آخر نوجوان کے شادی کے روز خود کشی کرنے کی پیچھے کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ نوجوان کی تصاویر بھی اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

(Visited 397 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں