آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (12th Dec 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
12دسمبر جمعرات۔

حمل
کام کی زیادتی رہے گی۔ محنت و لگن کامیابی کا باعث ہو گی۔ کام کے سلسلے میں نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ مالی لین دین کرتے وقت حاضر دماغی سے کام لیں۔ اہم فیصلے کر سکیں گے۔

ثور
اپنے خیالات کو عملی شکل دےنے کا موقع ملے گا۔ ذاتی امور میں بہتری آئے گی۔ کسی معاملے میں ساتھی کی مخالفت کا اندیشہ ہے۔ صحت کے معاملے میں خاص احتیاط برتیں۔

جوزا
دوسروں کا تعاون حاصل کرنے کیلئے صبر و تحمل کا دامن ہاتھ نہ چھوڑیں۔ محنت اور توجہ سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ ترقی کی نئی راہیں استوار ہونگی۔ پرانے مسائل سر اُبھاریں گے۔

سرطان
شراکتی کام یا شادی وغیرہ کیلئے مثبت دن ہیں۔ ڈرائیونگ کرتے وقت تیز رفتاری کا مظاہرہ نہ کریں۔ اہم امور میں احتیاط برتیں ۔ کاروباری امور میں توجہ اور سنجیدگی اختیار کریں۔

اسد
سفر کرنا سود مند رہے گا۔ اس سے دوسروں پر اچھا اثر پڑے گا۔ ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔ کام کے سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔ ملازمتی امور میں عدم توجہی نہ برتیں۔

سنبلہ
دور کے لوگوں سے رابطہ ہو سکے گا۔ سماجی سرگرمیوں میں شمولیت کا موقع ملے گا۔ دوسروں پر اچھا تاثرچھوڑنے کی کوشش کریں۔ آپ کا اخلاق و کردار سب سے بڑا ہتھیار ہے۔

میزان
خاص مقاصد کے تحت کی اجانےوالا سفر مفید ہے گا۔ شریک کار کے ساتھ مفاہمت رہے گی۔ نئے منصوبوں کیلئے راہ ہموار ہوگی۔ مالی لین دین کرتے وقت محتاط رہیں۔ مالی پوزیشن میں استحکام آئےگا۔

عقرب
مالی پوزیشن مستحکم رکھنے کیلئے محنت و لگن کی ضرورت ہو گی۔ تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ بعض کام آپ کے مزاج کے خلاف بھی ہو سکتے ہیں۔ ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔

قوس
سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ اچھے لوگوں کا تعاون مفید ثابت ہوگا۔ اپنے من پسند مشاغل اپنا سکیں گے۔ جائیداد وغیرہ خریدنے کا رجحان ہوگا۔ رومانوی امور حسب منشاءطے پائیں گے۔

جدی
حساس نوعیت کے معاملات میں غافل نہ ہوں۔ اخراجات اور آمدن میں تعاون برقرار رکھیں۔ مختلف امور کی ادائیگی میں مصروف رہینگے۔ تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

دلو
گھریلو امور میں رجحان ہو گا۔ قوت ارادی بڑھے گی۔ بنائے گئے منصوبوں کے مطابق عمل کریں اپنے موافق اور اصول نہ توڑیں ۔ جذبات پر کنٹرول رکھیں۔ معمولی نقصان سے دلبرداشتہ نہ ہوں۔

حوت
دور کے لوگوں سے رابطہ ہو سکے گا۔ تفریحی پروگرام پر عملدرآمد ہو سکے گا۔ کسی دیرینہ خواہش کے پورا ہونے کی اُمید ہے۔ لیکن اس کے لئے محنت درکار ہے۔ مالی منافع کا رجحان ہوگا۔

(Visited 33 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں