بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر میں شہید کردیا

بھارتی فوج
Loading...

سری نگر: قابض بھارتی فوج اور پولیس نے رات گئے ضلع کلگام میں محاصرہ کرتے ہوئے فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کلگام کے مختلف علاقوں کا گزشتہ رات محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔

پولیس اور فوج کے دستوں نے گاؤں کٹاپورا میں تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

بھارتی فورسز کی جابرانہ کارروائی کے خلاف علاقے کے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور قابض فورسز پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

loading...

قابض انتظامیہ نے اننت ناگ اور کلگام میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی۔

مزید پڑھیں:قطر کا پاکستانیوں کو ائیرپورٹ پہنچنے پر 30 دن کا مفت ویزا دینے کا اعلان

دوسری جانب تحریک حریت جموں کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف سہرائی نے علاقوں کے محاصرے، سرچ آپریشن اور نوجوان افراد کو حراست میں لیے جانے کی شدید مذمت کی۔

سری نگر سے جاری اپنے بیان میں اشرف سہرائی نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے موسم سرما میں محاصرے اور چھاپے کشمیریوں کو اجتماعی طور پر سزا دینے کے مترادف ہے۔

(Visited 66 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں