آصف زرداری اور نوازشریف نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری
Loading...

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے اور اب قوم کی نظریں وزیراعظم عمران خان پر ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کے بڑے شہروں میں میلے منعقد کیے جاتے تھے لہٰذا ثقافتی میلوں کی روایات کو بحال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تحمل، برداشت اور رواداری پر مبنی ریاست کیلئے کوشاں ہیں اور قوم کی نظریں وزیراعظم عمران خان پر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران کا وژن صرف سیاسی نہیں بلکہ سماجی بھی ہے جب کہ پاکستان میں ہمیں کسی قسم کا سیاسی چیلنج درپیش نہیں اور گڈگورننس میں ہمارا کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔

پاکستان کو امریکا سے ملنے والے فنڈز شفاف طریقے سے استعمال کرنا چاہیے: سابق سفیر

Loading...

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 23 تاریخ کو بجٹ میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے کیوں کہ پچھلے تمام بجٹ جعلی تھے، اب اصلی بجٹ آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹا بھائی قید کے باوجود اپنے گھر میں رہ رہا ہے اور نیب کے ملزم شہباز شریف نیب ہی کو اپنے سامنے پیش کا ہونے کا حکم دیتے ہیں، آصف زرداری اور نوازشریف نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے۔

سابق امریکی سفیر کے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کیمرون کو ریٹائر ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے اور شاید وہ کافی عرصے سے واشنگٹن نہیں گئے، اس لیے انہیں پاک امریکا تعلقات کے بارے میں علم نہیں ہے، امریکا اور پاکستان کے تعلق بہتر ہورہے ہیں۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں