“کراچی کنگز”اور”لاہور قلندرز” کے درمیان فائنل ہوا تومزہ ہی دوبالا ہوجائے، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ
Loading...

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور 2019ء کا فائنل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان منعقد ہو گا، تو فائنل کا مزہ ہی دوبالا ہوجائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام “اسکور” میں خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے دو سیزن میں جب پی ایس ایل کا کوئی میچ کراچی میں نہیں ہوا تو ان کی خواہش تھی کہ 2018ء کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے اور جب ایسا ہوا تو انھیں بہت خوشی ہوئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ انھیں اس بار بھی انتہائی فخر سے کہنا پڑ رہا ہے کہ 2019ء پی ایس ایل کے سب سے زیادہ 5 میچ بشمول فائنل کراچی میں منعقد ہوں گے۔

“کوئٹہ گلیڈی ایٹرز” کے لیے اپنے مشہور زمانہ ’چیمپئنز‘ گانے کے الفاظ بدل ڈالے

مراد علی شاہ نے کہا کہ مستقبل میں انھیں امید ہے کہ نہ صرف پورا پی ایس ایل پاکستان کے میدانوں پر کھیلا جائے گا بلکہ بین الااقوامی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔

Loading...

وزیر اعلیٰ سندھ کو لاہور قلندرز کے چیئرمین فواد رانا نے اپنی ٹیم کی شرٹ پیش کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا بہت شکریہ جنھوں نے انھیں ملاقات کا شرف بخشا۔

فواد رانا کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ حضرت لال شہباز قلندر کی دھرتی سیہون کے فرزند ہیں اور انھوں نے قلندرز ہونے کے ناطے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ جب وہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دیں گے تو وزیر اعلیٰ سندھ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں