آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (13th Nov 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
13نومبر بدھ۔

حمل
کسی دوست یا ساتھی کے ساتھ تفریحی پرورام بنا سکیں گے۔ جذبات قابو میں نہ ہوں گے۔ شریک کار کا تعاون حاصل نہ ہوگا جس سے مسائل بڑھیں گے۔ اخراجات میں بھی اضافہ ممکن ہے۔

ثور
اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ دوسروں سے جھگڑنے کی کوشش نہ کریں۔ سخاوت اور دوستوںکی تعداد میں اضافہ اور بغیر محنت کے آمدنی ہو سکے گی۔ آپ کی شخصیت مزید پرکشش ہو سکے گی۔

جوزا
ملازمت، صحت، کاروبار اور سفر کے امور توجہ طلب ہوں گے۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔ غصے اور جذبات پر قابو رکھنے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔

سرطان
اپنے دفتری معاملات میں دوسرے لوگوں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔ رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ حالات ملے جلے ہونگے۔

اسد
اختلاف رائے کی وجہ سے دوسروں سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ بہتر فیصلے مستقبل میں فائدہ مند ہوں گے اور کاروباری معاملات وسعت اختیار کر سکیں گے۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

سنبلہ
اہلخانہ کے ساتھ کسی تفریحی مقام کی سیر و تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔ شخصیت میں نکھار کے ساتھ سوچ میں بھی پختگی آئے گی۔ ذہن منتشر رہے گا۔ بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔

loading...

میزان
شریک کار کیساتھ اہم امور پر بات چیت ہو سکے گی۔ مثبت نتائج مل سکیں گے۔ کاروباری معاملات بہتر انداز میں طے ہو سکیں گے۔ سوچ مستحکم ہو سکے گی۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

عقرب
ملازمت، صحت اور کاروبار کے امور بہتر ہوںگے۔ خوشی نصیب ہو گی۔ دوست احباب کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔

قوس
مختلف لوگوں سے مشورے کر سکیں گے۔ پیدا شدہ مشکلات دور ہونے لگیں گی۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ نصیب یاوری کر سکتا ہے۔ شریک کار کا تعاون حاصل ہوگا۔

جدی
گھریلو اور کاروباری دونوں امور میں مصروف رہیں گے۔ سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

دلو
کسی معاملے میں مایوسی کی کیفیت ہو سکتی ہے۔ قانونی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ جلد بازی نقصاندہ ہوگی۔ بیرون ملک سفر میں تاخیر ہوگی۔ محنت کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔ حاسدین نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

حوت
کسی دوست یا ساتھی کےساتھ تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

(Visited 577 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں