سردی کی وجہ سے 26 افراد یورپ میں ہلاک

سردی

لندن: یورپی ممالک میں شدید سردی کے باعث 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک میں گزشتہ 10 روز سے جاری شدید سردی کی لہر نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے، خراب موسم کے باعث اسکول بند پڑے ہیں جب کہ دور دراز علاقوں سے زمینی رابطہ ختم ہوگیا ہے، کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 26 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے گرگیا ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصورہیں۔

البانیہ میں 2 ہزار کے قریب فوجی اور ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں، آسٹریا میں بھی فوجی ہیلی کاپٹر نے 66 افراد کو پہاڑی علاقوں سے ریسکیو کیا۔ جرمنی، آسٹریا، یونان، ترکی، سوئٹرزلینڈ اور بلغاریہ سمیت یورپ کے کئی ملکوں میں شدید سردی کے باعث اب تک ہلاک افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں معمر افراد کے لیے برقی گاڑیوں کا افتتاح

دوسری جانب امریکا میں کی کئی ریاستوں میں برفباری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور 7 کے قریب افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں