“اصلاحات پر عمل کررہے ہیں، مشکل کے بعد اچھا دور شروع ہوگا”: عمران خان

عمران خان
Loading...

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اصلاحات پر عمل کررہے ہیں‘ مشکل کے بعد اچھا دور شروع ہوگا‘مضبوط ، متحرک اور ذمہ دار میڈیا ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کو باخبر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے‘ وزارت اطلاعات حکومتی پالیسیوں سے متعلق میڈیا کے ذریعے عوام کو باخبر رکھنے کے لیے مزید متحرک کردار ادا کرے۔

Loading...

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز وزارت اطلاعات کے مختلف محکموں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کہی ۔دریں اثناءعمران خان سے گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انفارمیشن منسٹری کے افسران سے گفتگو کرتے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری کاوشوں کا مقصد ذاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ ملک اور ملکی عوام کی بہتری ہے‘ قوموں کی زندگی میں اسٹرکچرل ریفارمز ہمیشہ تکلیف دہ مرحلہ ہوتے ہیں لیکن اس مشکل مرحلے کے بعد اچھا اور خوشحال دور شروع ہوگا‘وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیا سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے بارے میں من گھڑت پراپیگنڈے کے محرکات سے بخوبی آگاہ ہیں تاہم میڈیا کے ساتھ مل کر اس مذموم ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے‘دریں اثناء وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و صنعت و پیداوار اور سر مایہ کاری عبد ا لر زاق دا ئود ،وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی ۔

(Visited 10 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں