آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا

بھارت

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو شان مارش کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز الیکس کیری 18 اور کپتان ایرون فنچ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ گلیک میکسویل 48، مارکس اسٹونس 29 اور پیٹر ہینڈسکوم 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سنچری بنانے والے شان مارش نے 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 123 گیندوں پر 131 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: جوہانسبرگ ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا

بھارت کے بھونیشور کمار نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد شامی نے 3 اور روندرا جدیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

x

(Visited 6 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں