پی ایس ایل 4 کے میچوں کی ٹکٹیں آن لائن فروخت کیلئے پیش کر دی گئیں

پی ایس ایل 4

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔

پی ایس ایل 4 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کو مختلف مراحل میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس فروخت کی جارہی ہیں۔

دوسرے مرحلے میں دبئی، لاہور اور کراچی میں منعقدہ میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جس کا اعلان بعد میں ہوگا۔

پی ایس ایل 4 میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراؤنڈز کریں گے۔

جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچز شامل ہیں۔

 مزیدپڑھیں: آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا 

اسی طرح 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز ہوں گے اور اس کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں، 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(Visited 6 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں