آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (15th Oct 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
15 اکتوبر منگل۔

حمل
کسی سماجی تقریب میں شرکت کا پروگرام بن سکے گا۔ خوبصورتی کو سراہا جائے گا۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔بہت سے بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے۔

ثور
کسی دوست کیساتھ محتاط رہیں۔ سوچ مثبت رہ سکے گی۔ اخراجات میں اضافہ ممکن ہے۔ بیرون ملک سے دوست احباب کی آمد متوقع ہے۔ فنکارانہ صلاحیتیں نکھر سکیںگی۔

جوزا
کاروباری ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے چل سکیں گے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔

سرطان
گھریلو امور کاروباری کسی معاملے میں پیدا شدہ غلط فہمی دور ہو سکے گی۔وراثتی معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ ملازمت میں ترقی کی اُمید کی جا سکتی ہے اور نفسانی خواہشات کی تکمیل بھی ممکن ہے۔

اسد
ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔ زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔ عزت و وقار میں اضافہ اور اساتذہ کا تعاون حاصل رہے گا۔ حاسدین زیر ہو سکیں گے۔

سنبلہ
کاروبار میں اتار چڑھاﺅ رہے گا۔ کیرئیر میں بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔ بہن بھائی حصولِ ملازمت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ حالات کا سامنا کر سکتے گے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔

میزان
مستقبل کے لےے پلاننگ کرنے کا موقع مل سکے گا۔ نصیب یاوری کرنے سے بہت سے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی آئے گی۔رشتے دار مدد گار رہیں گے۔

عقرب
مصروفیت میں اضافہ ہو گا۔ ملازمت سے متعلقہ خواہشات کی تکمیل میں معاون ثابت ہو سکے گا۔اخراجات میں اضافہ اور شراکتی امور پریشانی لا سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہےے۔

قوس
احباب کےساتھ مصروف رہیں گے۔نیک خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔

جدی
کیرئیر میں اضافہ کی امید ہے۔ حاسدین کے باعث شراکتی امور اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ دوستوں سے تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں لہٰذا جذبات پر قابو رکھنا ہی دانشمندی ہے۔

دلو
اہم معاملات زیر غور رہیں گے۔آمدن میں اضافہ سے مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ ہو گا۔والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔دوست تعاون کریں گے۔روحانیت کے شوق میں اضافہ ہوگا۔

حوت
سماجی سرگرمیوں میں رجحان ہو گا۔ ترقی نصیب ہو گی۔رشتے داروں اور بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ صحت بہتر ہو سکے گی اور گھریلو ماحول خوشگوار اور پرسکون رہے گا۔

(Visited 45 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں