اسپتال کے نام سے نواز شریف کا نام ہٹانے کا فیصلہ

نواز شریف سوشل سیکیورٹی اسپتال
Loading...

لاہور: نواز شریف سوشل سیکیورٹی اسپتال کے نام سے سابق وزیراعظم کا نام ہٹا دیا گیا۔

لاہور کے ملتان روڈ پر واقع نواز شریف سوشل سیکیورٹی اسپتال کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں اسپتال کے نام سے نواز شریف کا نام ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اسپتال کا نیا نام سوشل سیکیورٹی ٹیچنگ اسپتال رکھا گیا ہے اور اسپتال کے نئے نام کا بورڈ بھی آوایزاں کیا جاچکا ہے۔

Loading...

مزید پڑھیں:امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج بھی پاکستان نہیں آئیں گے

یاد رہے کہ 550 بستروں پر مشتمل ٹیچنگ اسپتال ملتان روڈ لاہور میں واقع ہے جہاں 900 سے زائد ملازمین ہیں جب کہ اسپتال میں آئی سی یو، سی ٹی اسکین، میمو گرافی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس آپریشن تھیٹرز موجود ہیں۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں