اپوزیشن اتحاد کا کریڈٹ عمران خان کی پالیسیوں کو دیتاہوں: سعد رفیق

خواجہ برادران
Loading...

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن کے اتحاد کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کو دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں کبھی بھی احتساب کے نام پر احتساب نہیں کیا گیا، چاہے مارشل لاء ہو یا ہمارا اپنا دور، احتساب کے پورے نظام پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

(ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد کا کریڈٹ عمران خان کی بچگانہ اور منتقمانہ پالیسیوں کو دینا چاہیے، اس غیر سنجیدہ حکومت سے ملک سنبھالا نہیں جارہا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا اتحاد وقت کی ضرورت تھا، میں اس کی حمایت کرتا ہوں، متحدہ اپوزیشن بنے گی تو حکومت پر دباؤ بڑھے گا، اپوزیشن کا اتحاد اپنے آپ کو بچانے کیلئے نہیں بنایا گیا، اگر حکومت ملک کو ٹھیک طریقے سے نہیں چلائے گی تو اپوزیشن ٹف ٹائم دے گی۔

Loading...

مزید پڑھیں:اسپتال کے نام سے نواز شریف کا نام ہٹانے کا فیصلہ

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہاکہ کوئی وزیراعظم اس ملک میں این آر او دینے کے قابل نہیں لہٰذا این آر او کی بات احمقانہ ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کے راہداری ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع کردی۔

(Visited 10 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں