عمران صاحب پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی قوم کا فخر ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب
Loading...

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کےخلاف میچ پر پوری قوم اپنی ٹیم کو دعائیں دے رہی ہے اور نالائق اعظم اپنی ٹیم کو ریلو کٹا کہہ رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اہم ترین میچ میں ٹیم کے حوصلے بڑھائے جاتے ہیں نا کہ حوصلہ شکنی کی جائے، عمران صاحب پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی قوم کا فخر ہے اور آپ کو کتنی دفعہ مفت مشورہ دیا ہے کہ آپ چُپ رہا کریں۔

ورلڈکپ 2019: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

انہوں نے پاک بھارت میچ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ جیت پاکستان کی ہوگی۔

Loading...

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیتے ہو ئے کہا تھا کہ ٹیم کو تجربہ کار بلے بازوں اور بولروں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے ‘ریلو کٹے’ دباؤ میں اکثر کم ہی پرفارم کرتے ہیں۔

(Visited 27 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں