” ارشد خان چائے والا ” آج کل کن حالات میں ہے ؟

آج سے 2 سال پہلے اسلام آباد میں چائے کے ہوٹل پر کام کرنے والے ایک لڑکے کی تصویر نے شوشل میڈیا پردھوم مچا دی تھی۔ اس لڑکے کا نام ارشد خان تھا۔ ارشد خان کی خوبصورتی نے عوام کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

Photo: File

یہ عوام میں ارشد خان چائے وا لا کے نام سے مشہور ہوا۔ ارشد خان نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دوسرے ملک سے بھی خوبصورتی کی داد وصول کی۔ بھارتی لڑکیوں نے اس کو دنیا کا حسین ترین مرد قرار تھا۔

ارشد خان کی تصویر سوشل میڈیا پر اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی لڑکی جویریہ نے شیئر کی تھی اور اس تصویر نے ارشد خان کی قسمت بدل دی۔

Photo: File

ارشد خان چائے وا لا کی عمر 18 سال تھی اس کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔ اس نے کبھی اسکول کی تعلیم حاصل نہیں کی اور نہ ہی اس کبھی شوشل میڈیا استعمال کیا تھا۔ اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد ارشد خان کو شوبز انڈسٹری سے آفرز ہونا شروع ہوئیں جس کو اس نے قبول کرلیا اور اداکاری میں اپنی قسمت آزمائی۔

پھر کچھ عرصے بعد یہ خبریں آنا شروع ہوئیں کہ ارشد خان اب اداکاری نہیں کریں گے اور وہ واپس اپنے چائے کے اسٹال پر جارہے ہیں۔ چائے کے اسٹال پر واپس جانے کی وجہ صرف ان کا خاندان ہے۔ ان کے خاندان والے اس کام سے خوش نہیں ہیں۔ ارشد خان کی گلوکارہ مسکان جے کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں کام کیا۔

loading...

خبریں یہ تھیں کہ ارشد خان کے گھر والوں کو ان کی یہ ویڈیو بالکل بھی پسند نہیں آئی اور انہوں نے ارشد خان کو شوبز چھوڑنے پر مجبور کیا۔

ارشد خان نے بتایا کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ تاہم ان کے رشتہ دار میوزک ویڈیو کے حوالے سے ناراض ضرور ہیں . ارشد خان نے کہا کہ وہ ماڈلنگ اور اداکاری کےساتھ ساتھ چائے بھی فروخت کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس کام کو کبھی بھی نہیں چھوڑیں گے۔ وہ اس کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے چائے کیفے کھولنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ کوئی پارٹنر ڈھونڈ رہے ہیں۔

اداکارہ متیرا کی ملالہ یوسفزئی پر شدید تنقید کیوں ؟

انہوں نے بتایا پہلے وہ جس ڈھابے میں کام کرتے تھے اور ابھی جہاں یہ کام کررہے ہیں، وہ ان کی ملکیت نہیں اور وہ اسی لیے اپنا چائے کیفے کھولنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی تیار کردہ چائے فروخت کرسکیں۔

وہ ایک زیرتکمیل فلم’’ 24 آورز‘‘ میں پاک فوج کے آفس میں ایک ایجنٹ کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو رواں سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

(Visited 1,265 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں